عالم لاہوت – ابوالسرمد

ارشاد السالکین ازشیخ شرف الدین احمد یحی منیری
ارشاد السالکین

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

سب تعریف اللہ کے لئے ہے جو سارے جہاں کا رب ہے اور اس کے سوا کوئی موجود نہیں۔ اور درود حضرت محمد رسول اللہ ﷺ پر جن کے سوا کوئی مقصود نہیں۔

جمال الہی کی حقیقت

اس عالم میں سے کوئی عالم بھی ظاہر اور پیدا نہیں تھا ۔ کان اللہ ولم یکن منہ شیئی (اللہ تھا اور اس کے ساتھ کچھ نہ تھا)

جب اس کی خواہش ہوئی کہ خود کو ظاہر اور پیدا کرے اور اس کی ذات میں جو صفتیں ہیں ان کو آشکار افرمائے تو اپنے نور کو اس عالم ظاہر کا روپ بخشا اور اپنی ذات کو خلق کا لباس پہنایا۔

چو اظهار گشتن همی خواستم صفتهای خود را خود آراستم

جب میں نے اپنی ذات کو ظاہر کرنا چاہا تو اپنی صفات کو خود آراستہ کیا

بہر صورت نمودم ذات خود را گہے بر شکل آدم گاہ حوا

ہر صورت میں اپنی ذات کو دکھا دیا کبھی آدم کی شکل میں اور کبھی حوا کی صورت میں ۔

اب یہ بھی سمجھ لو کہ وہی نور مذکور جو پو شیدہ تھا جب عالم لاہوت (ذات الہی کا عالم)سے عالم جبروت(صفات الہیہ کے عظمت و جلال کا عالم) میں آیا تو کسوت(پوشاک) جبروتی پہنا اور اپنا نام روح رکھا جب عالم جبروت سے عالم ملکوت(عالم فرشتگان و ارواح) میں آیا تو کسوت ملکوتی پہنا اور اپنا نام قلب رکھا جب عالم ملکوت سے عالم ناسوت(عالم اجسام) میں آیا تو کسو ت نا سوتی پہنا اور اپنا نام قالب و جسم رکھا۔ اسی عالم کو ملک ظاہر کہتے ہیں:

وجود ندارد کسے جز خدا ہموں بوده باشد همیشه بجا

خدا کے سوا کسی کا وجود نہیں۔ ہمیشہ اور ہر جگہ وہی ہے۔

بہر سو نظر کن جمالش عیاں کسے نیست جزوے حقیقت بداں

جس طرف دیکھو اس کا جمال نمایاں ہے اور اس کے سوا کوئی نہیں ہے یہ بھی حقیقت ہے۔

عالم کثیف

جاننا چاہئے کہ ملک خاک و باد، آب و آتش انہیں چاروں عناصر سے عبارت ہے اور ان سب کی اصل نور ہے۔ جب نور نزول کر کے عالم کثیف میں آتا ہے نار ہو جاتا ہے اور جب نار کثیف ہوتا ہے بادہو جاتا ہے اگر متحرک ہو تو باد ہے ورنہ ہوا ہے ۔ اور باد کثیف ہونے کے بعد آب ہو جاتا ہے اور جب آب ہوتا ہے خاک ہو جاتا ہے۔ یہ سب ایک وجود ہے (یعنی سب کا وجود ایک ہی ہے ) اور ایک ہی نور کی مختلف صورتیں ہیں ۔ جیسے نیشکر (گنا) جو لطیف لطیف ہے۔ کبھی راب بن گیا کبھی شکر ہو گیا اور کبھی قندا در اسی طرح کی دوسری چیزوں کی صورت میں بدل گیا۔ یہ سب اسی نیشکر سے ہیں اور اگر حقیقت کی نگاہ سے دیکھو تو تمام شیرینیاں اپنی مختلف صورتوں اور اور الگ الگ ذائقہ کے باوجود عین وہی نیشکر ہیں۔ نیشکر کے علاوہ کوئی دوسری چیزیں نہیں ۔

از جمال صبغته الله عالمی پور نورگشت ہر کجا بینی تو نورے اور مصوری شود

اللہ کی رنگینی کے جمال سے سارا جہاں منور ہے، جدھر تم دیکھو اس کا نور نظر آتا ہے۔

انت من نور الله والخلق کلھم من نوری میں اللہ کے نور سے ہوں اور ساری مخلوق میرے نور سے ہے۔

اس سے تم کو یہ سمجھنا چاہئے کہ یہ سب ایک ہی وجود ہے اور ایک ہی نور سے یہ صورتیں جلوہ گر ہیں ۔ یہ حقیقت ہے کہ ایک وجود کے سوا دوسرا وجود حضور نہیں ہے ۔ اور اللہ تعالی کے وجود کے سوا کوئی دوسرا وجود نہیں ۔

ہر چہ بینی یار هست اغیار نیست غیر او جزو هم و جز پندار نیست

جو کچھ تم دیکھتے ہو وہی دوست ہے غیر نہیں ہے اور اس کے سوا جو کچھ ہے وہ و ہم اور پندار ہے ۔

از جمال هو معکم جلوه هاست لیک ہر کس لائق دیدار نیست

ھو معکم کے جمال کی جلوہ آرائی ہے لیکن ہر شخص اس دیدار کے لائق نہیں ہے۔

یہ سب جو تم غیر دیکھتے ہو اور غیر کہتے ہو یہ غیر اعتباری غیر ہے حقیقی نہیں ہے اس لئے کہ غیر حقیقی محال ہے۔ اگر اس غیر کو حقیقی کہیں اور حقیقی سمجھیں تو دو وجود لازم آئے گا جب تک وجود اول ختم نہ ہو جائے اور اس کی انتہانہ ہو جائے وجود دوم کا تصور ممکن نہیں اور اس کے وجود کی کوئی انتہاء نہیں۔

سوال : ( یہاں پر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ) یہ سب وجود حق تعالیٰ کیسے ہو جائے گا اس لئے کہ اللہ تعالٰی کی نہ کوئی صورت ہے نہ شکل ہے اور نہ رنگ ہے۔ جو چیزیں عالم ظاہر میں پائی جاتی ہیں اللہ تعالی کے وجود میں ان میں سے ایک بھی نہیں ہے۔ اور حق تعالی کا وجود ان چیزوں سے پاک ہے۔

جواب : ( اس سوال کا جواب اس مثال سے سمجھو ) کلام نفسی وہ ہے جس میں نہ حرف ہو نہ آواز ہو نہ ترکیب ہو اور نہ تقطیع ۔ لیکن یہ سب چیزیں اس قرآن و مصحف میں موجود ہیں ۔ اگر کوئی یہ کہے کہ قرآن کلام الہی میں ہے تو کفر ہے، اگر کوئی یہ کہے کہ قرآن اس ترکیب اور تعلیم کے ساتھ ظاہر نہیں ہوا ہے تو ایسا کہنے والا بھی کافر ہو جائے گا اس لیے کہ قرآن اسی ترکیب اور نظم کے ساتھ وجود میں آیا ہے ۔ اس حال سے اس مسئلہ کو سمجھنا چاہئے ۔ اگر کوئی عالم ظاہر کے وجود کا منکر ہے کہ اس کا وجود نہیں تو یہ کہنے والا ہی کافرہوگا۔

در کائنات ہر چہ بصورت مقید است از مخزن وجود بدیں شکل آمده است

کا ئنات میں جعلی چیزیں ظاہری شکل وصورت کے ساتھ نمودارہوئیں وہ سب اسی خزانہ وجود سے اس شکل میں آئی ہیں ۔

بحر قدم چوموج بر آرد زبطن خویش آن را حدوث خواندن در شرع احمداست

جب ہر قدم اپنے بہن سے موجزن ہو تو شرع احمدی میں اس موچ کا نام حدوث پڑا۔

در معرفت مقام ندیدم ورائے ایں کایں صورت و معانی یکذات واحد است

اس صورت و معانی میں ہی ایک ذات واحد ہے، معرفت میں اس کے سوا کوئی دوسرا مقام مجھے نظر نہیں آیا

وجود ظاہر کے انکار سے کفر لازم آتا ہے۔ اس کا ایک سبب یہ بھی ہی کہ الظاھر اور الباطن اللہ تعالی کے نام ہیں۔ الظاھر کے معنی ہستی کا اظہار ہے، اور الباطن کے معنی چگونی(مثال) کی پنہانی ہے۔ ظاہر سے عالم کا وجود مراد ہے۔ ظاہرعین باطن ہے وہی باطن اس شکل وصورت میں ظاہر ہوا جب تک باطن تھا کوئی شکل وصورت نہیں تھی۔ جو عالم ظاہر کے وجود کا منکر ہو اس نے اللہ تعالیٰ کے اسماء ظاہر کا بھی یقیناً انکار کیا اور جو اللہ تعالیٰ کے اسماء میں سے کسی ایک اسم کا بھی انکار کرتا ہے وہ کافر ہو جاتا ہے۔ اور یہ سمجھ لو کہ الظاہر و الباطن اللہ تعالی کے نام ہیں۔ اللہ تعالی کی ذات کے لئے نہ تشبیہ ہے اور نہ تنزیہ بلکہ اجمالی طور پر دونوں صفات سے متصف ہے۔ اور یہ بھی سمجھ لو کہ عالم ظاہر سے اللہ تعالی کی تمثیل پیش کرنے سے اس کی ذات میں کوئی تغیر اور تعدد لازم نہیں آتا ۔ جس طرح کلام نفسی آواز و حروف کی کثرت کے ساتھ ظاہر ہوا ہے، لیکن کلام نفسی میں ( آواز و حروف کی اس کثرت کے باوجود ) کوئی تغیر نہیں ۔ اگر کوئی اپنا مقصود (یعنی دل کی بات) ظاہر کرنا چاہے تو جب تک آواز اور حروف کی شکل میں ظاہر نہیں کرے گا مقصود حاصل نہیں ہوگا۔ آواز اور حروف کے اظہار سے اس کے دل میں ( جو مقصد ہے اس میں ) کوئی تغیر لازم نہیں آتا ۔ اسی طرح اللہ تعالی کا اس عالم ظاہر کی تمثیل میں ظاہر ہونے سے اس کی ذات اور اس کی صفات میں کوئی تغیر لازم نہیں آتا .. ھوالان کما کان لا یتغیر فی ذاتہ وصفاتہ بحدوث الاکوان …. وہ اب بھی ویسا ہی جیسا پہلے تھا۔ کائنات کے حدوث (تخلیق) سے اس کی ذات اور صفات میں کوئی تغیر نہیں ہوتا )

ایک دوسری مثال سے بھی اس کو سمجھو کہ جبرئیل علیہ السلام حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی خدمت اقدس میں کبھی دحیہ کلبی کی شکل میں آئے اور کبھی اعرابی کی صورت میں ۔ یہ جبرئیل کی صورت نہیں تھی اس لئے کہ وہ روحانی ہیں اور وہ دیکھے نہیں جاسکتے۔ لیکن جبرئیل علیہ السلام اس تمثیل ( یعنی اس شکل وصورت میں ) آتے تھے ۔ اگر کوئی کہے کہ یہ جبرئیل نہیں ہیں تو گویا وہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے پاس جبرئیل علیہ السلام کے آنے کا انکار کرتا ہے اور اس کا انکار کرنے والا ) کا فر ہے۔ اس مقام میں عاریت (ادھار)کا مقصود یہی ہے کہ ایک سے زیادہ کا وجود نہیں ہے اور وہی وجود اس شکل وصورت میں نہاں سے ظاہر میں آیا ہے۔

اے زحسنت پر تو در چہرہ ہر دلبرے عشق تو در ہر دلے شوق تو در ہر سرے

اے وہ ذات کہ تیرے ہی حسن کا پر تو ہر معشوق کے چہرہ میں ہے، تیرا ہی عشق ہر دل میں ہے اور تیرا ہی شوق ہر سر میں ہے )

عاریت از حسن تو در هر سری بنهاده اند نیست جز توہیچ در عالم بمعنی دلبرے

ہر ستر میں تیرے ہی حسن کی کشش ہے اور تیرے سوا دنیا میں کوئی معشوق نہیں

اس رسالہ ارشاد السالکین میں توحید کا سارا بیان وضاحت اور صراحت کے ساتھ لکھ دیا گیا ہے۔ اگر تم کو رغبت ہو تو تمھارے لئے یہی ہے۔ میں اللہ تعالیٰ سے معافی چاہتا ہوں ، ان تمام چیزوں سے جن کو وہ نا پسند فرمائے ۔ ایمان لایا میں اللہ پر اور ان تمام چیزوں پر جو اس کی جانب سے آئیں اور ایمان لایا حضرت محمد رسول اللہ ﷺ پر ۔۔

چہارعالم (ناسوت ملکوت جبروت لاہوت) مقامات عالم
چہارعالم (ناسوت ملکوت جبروت لاہوت) مقامات عالم

للہ تعالی کی ذات بے چون اور بے گون ہے ، وہ حق ہے۔ اس کی ابتدا ہے  نہ انتہا۔ اس کی ذات مبارکہ ما وراء الورای ہے یعنی وہ ہرگز مخلوق جیسا نہیں اس کی صفت  یا فعل کو مخلوق کی صفت یا فعل جیسا نہیں گردانا جا سکتا۔ یہ معرفت خاتم مقامات ہے

ذرہ ذرہ  الله کے وجُود کی نشانی ہے اِس لئے اِسے عالَم کہا جاتا ہےصوفیاء عالم (جہان) کو چار حصوں یامقاموں میں تقسیم کرتے ہیں اور ان مقاموں کے نام یوں رکھے ہیں

سالک کے قیام کی جگہ مراد ہے۔ چار منزلیں ہیں:

لغوی اور اصطلاحی معنی کے اعتبار سے ناسوت- ملکوت -جبروت-عوالم اور لابوت مرتبہ ہے

یہاں ان سے علی الترتیب مرتبہ اجسام ،مرتبہ ارواح، مرتبہ صفات اور مرتبہ ذات ہے ۔ یہ عوالم اس مرتبہ وحدت میں ایک دوسرے سے ممتاز نہیں

اول عالم ناسوت

ناسوت (نظر آنے والی دنیا،عالم انسان )بشریت ،عالم بشریت عالم اجسام ا س کائنات (جس میں ہم رہ رہے ہیں) کو عالَمِ ناسُوت یا عالَمِ وجُود کہا جاتا ہے.  اسکا دائرہ  تحت الثری سے پہلے آسمان تک ہےعالَمِ ناسُوت، عالَمِ حیوانات ہے. اِسکا فعل حواسِ خَمسہ سے ہے۔اس کا تعلق عالم خلق سے هے اور یہ فانی ہے اور ان میں صفات الہیہ کی معرفت سے فیض یاب هونے کی استعداد و صلاحیت موجود هے یہ عالم علم شریعت اور اعمال شریعت کا نصاب هے

منزل ناسوت وہ ہے کہ سالک غیر حق کو فراموش کرے۔  جسم ناسوت کی منزل ہے جسے فنا کر کے سالک ملکوت کی منزل پر پہنچتا ہے جو مثالی جسم ہے۔

۔دوئم عالم ملکوت۔

۔ملکوت (امر کی دنیا )عالم فرشتگان(ملائکہ) یا عالم ارواح وعالم غیب وعالم اسماء کانام بتلاتے ہیں۔ اس کا دائرہ آسمان سے سدرۃ المنتہی تک ہے یہ مختص ہے ملائکہ ارواح اور نفوس قدسیہ کیلئے( اس وجہ سے کہتے ہیں کہ ملائکہ کی تخلیق اسی عالم میں ہوئی ہے ۔ صوفیہ کرام ” جب مُلک” اور “ملکوت ” کے الفاظ استعمال کرتے ہیں توملک سے ان کی مراد عالم شہادت اور ملکوت سے عالم ارواح ہوتی ہے ۔)

عالم ملَکوت میں نہ نفس ہے، نہ شیطان، نہ بشری طبائع اور نہ ہی طبعی حاجات ہیں.  عالم ملَکوتی کی تعلیم و تربیت کا نِصاب عِلمِ طریقت ہے یعنی کسی کامِل پیر/مُرشد کے ہاتھ پر بیعت کرکے اُسکے احکام اور فرامین پر سچے دل سے عمل کرے. اعمالِ طریقت سے اُس ملَکوتی وجُود کی نمُود ہوتی ہے، جو عالَم ملَکوت میں پہنچ کر صفاتِ الٰہیہ کے ملَکوتی انوار سے فیض یاب ہوکر وہاں کے ثمر (جنتُ النعیم) سے بہرہ ور ہوتا ہےاس کا تعلق بھی عالم خلق سے هے اور یہ فانی ہے اور ان میں صفات الہیہ کی معرفت سے فیض یاب هونے کی استعداد و صلاحیت موجود هے

منزل ملکوت وہ ہے کہ یاد حق میں ہمیشہ قائم رہےجسم مثالی کی فنا کے بعد سالک جبروت کی منزل پر پہنچتا ہے جو ارواح ہیں۔

سوئم عالم جبروت

ذات صفات واجب کے اجمالی درجہ کو جبروت کہتے ہیں جبروت عربی میں جوڑنے اور ملانے کو بھی کہتے ہیں۔ اس کا دائرہ حدود سدرۃ المنتہی سے لا مکان تک ہے یہ مرتبہ مراتب الہیہ، مراتب حقی یا حقائق الہیہ (احدیت، وحدت، واحدیت ) اور مراتب کونیہ یا مراتب خلقی ( جبروت ملکوت اور ناسوت ) کے درمیان بمنزلہ پل ، سیڑھی اور واسطے کے ہے یعنی عالم امر کو عالم خلق سے جوڑتا ہے اس لیے اس کو جبروت کہتے ہیں۔ یہی مقام جبرائیل علیہ السلام  کاہے جو اللہ تعالیٰ اور انبیا کے درمیان وسیلہ رہے ہیں اور عبد و معبود اور خالق مخلوق کے درمیان تعلق جوڑنے پر معمور ہیں ۔ یہ مقام عالم غیب اور عالم کثیف کے درمیان گویا ایک برزخ ( پردہ ) اور سیڑھی ہے۔

جبروت صفات الہیہ کی عظمت و جلال کے مقام کو کہتے ہیں یہ سیر و سلوک کا تیسرا درجہ ہے. یہﻋﺎﻟﻢ اﺭﻭاﺡ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻓﻌﻞ ﺻﻔﺎﺕ ﺣﻤﯿﺪہ ﮨﮯ ﺟﯿﺴﮯ ﺫﻭﻕ، ﺷﻮﻕ، ﻃﻠﺐ، ﻭﺟﺪ، ﺳﮑﺮ، ﺻﺤﻮ وغیرہ یہ عالم عِلمِ معرفت اور اعمالِ معرفت کا نصاب ہے. اِس نِصاب کی تدریس بھی کامِل پیر/مُرشد کے ذِمہ ہے. اعمالِ معرفت اِختیار کرکے انسان جبرُوت میں داخل ہوکر الله تعالیٰ کی جبرُوتی صِفات کی معرفت حاصل کرتا ہے اور تقدیرِ الٰہیہ کو سمجھ کر اُسکی موافقت اِختیار کرکے تسلیم و رضا کا رویہ اپناتا ہےاس کا تعلق  بھی عالم خلق سے هے اور یہ فانی ہے اور ان میں صفات الہیہ کی معرفت سے فیض یاب هونے کی استعداد و صلاحیت موجود هے

منزل جبروت وہ ہے کہ سالک اپنی خودی کو فراموش کرے اور اس کی فنائیت کے بعد منزل لاہوت پر پہنچتا ہے۔

چہارم عالم لاہوت۔

لاہوت سے مراد صفات کا درجہ  تفصیلی ہے( جس کی عقل و شعور سے پہچان نہ ہو سکے) ذاتِ الہٰی کا عالم ہے۔یہاں جملہ منازل اسم ذات میں ختم ہو جاتے ہیں  ملاء اعلیٰ  بھی کہلاتا ہے جس کا تعلق عالم غیب سے ہےجہاں جا کر سالک فنافی اللہ ہو جاتا ہے۔یعنی مفرد ومجرد ہوتا ہے۔  “لاہوت سالِکین کا سب سے اونچا مقام ہے عالَم لاہوت بے نشان ہے اپنے آپ سے قطع تعلق کرتا ہے، اُسکا تعلق عالَم اَمر سے ہے اور اُسی کو لامکاں بھی کہتے ہیں

لاہوت اعیان ثابتہ ہیں اسے منزل  لابوت اس وجہ سے کہتے ہیں کہ یہ داخلی مراتب میں ہے کہ احد یت  واحدیت اور وحدت ہیں۔ اعیان مرتبہ واحدیت میں ثابت ہیں۔ اور منزل لاہوت میں سالک کی نظر ہمیشہ خالق پر رہے۔

لاہوت درج ذیل معنوں میں آتا ہے

(1) حقیقت واحد جو جمع اشیاء میں ساری ہے ۔

(2) گنج مخفی

(3) مقام فنا

(4) محویت نامه

(5) مرتبہ ذات

(6) لاہوت دراصل لاہو الاہو ہے ۔

انسان کا اسفل السافلین کی طرف لوٹنا فصل2
انسان کا پست ترین حالت (اسفل السافلین) کی طرف لوٹنا

جب الله تعالی نے عالم لاہوت(روحوں کا پہلا وطن جہاں وہ تخلیق ہو گئیں۔ اسی عالم میں محو فناءہے۔ کیونکہ فانی  کو اس عالم میں قرب خداوندی حاصل ہو تا ہے۔ اس عالم تک ملا ئکہ نہیں پہنچ سکتے) میں روح قدسی(عالم لاہوت میں نور کا لباس ) کو بہترین اعتدال پر پیدا فرمایا تو چاہا کہ اسے پست ترین حالت کی طرف لوٹائے۔ تا کہ وہ انسیت(دل کے مشاہدہ سے روح کا لطف اندوز ہونا) اور قربت(اسماء و صفات سے بندے کا علم و معرفت میں مستحکم ہو جانا اس طرح کہ کوئی چیز اسے مقصود سے دور نہ کر سکے)میں ترقی کرے۔ جیسا کہ ارشاد رب العالمین ہے۔

فِي مَقْعَدِ صِدْقٍ عِندَ مَلِيكٍ مُّقْتَدِرٍ (القمر :55( میری پسندیدہ جگہ میں عظیم قدرت والے بادشاہ کے پاس بیٹھے ہوں گے“

پہلے انسان عالم لاہوت سے عالم جبروت(عالم لاہوت سے ارواح جس دوسرے عالم کی طرف اتریں اس دوسرے عالم کو عالم جبروت کہتے ہیں۔ عالم جبروت دو عالموں، عالم لاہوت اور عالم ملکوت کے در میان واقع ہے۔ عالم جبروت کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ اس میں احکام خداوندی کے مطابق امور سر انجام پاتے ہیں)میں آیا۔ اس کے پاس توحید کا بیج تھا۔ اس نے یہاں اپنی نورانیت کا بیج بویا اور روح قدسی کو جبروتی لباس پہنایا گیا۔ اس کے بعد اسے یکے بعد دیگرے عالم ملکوت، عالم الملک(عالم شہادت یا عالم اجسام واعراض۔ اسی عالم میں روحیں جسموں میں داخل ہوتی ہیں۔ اس کا دوسرا نام عالم سفلی ہے) کی طرف بھیجا گیا۔ اسے لباس عنصری(اربعہ عناصر آگ ،مٹی،  پانی، ہوا  کا جسمانی وجود) دیا گیا تا کہ وہ اس عالم کو جلانہ دے ۔ لباس عنصری سے مراد جسد کثیف ہے۔ جبروتی لباس کی وجہ سے اسے روح سلطانی (اللہ تعالی کا وہ نور جو اس نے دونوں عالم ، عالم لاہوت اور عالم جبروت کے در میان ارواح کو عطا فرمایا )، ملکوتی لباس کی وجہ سے اسے روح سیرانی (عالم ملکوت میں نورانی ارواح کا لباس اسے روح روانی بھی کہتے ہیں) اور ملکی لباس کی وجہ سے اسے روح جسمانی کہتے ہیں۔

الاسفل کی طرف روح قدسی کے رجوع سے مقصود جسم اور دل کے واسطہ سے زیادہ درجہ اور قربت کا حصول ہے۔ یہ روح ارض قلب میں توحید کا بیج ہوتی ہے۔ اس سے توحید کا درخت اگتا ہے جس کا تنا باطن کی گہرائی میں پیوست ہو تا ہے اور اس درخت پر رضاء خداوندی کے لیے ثمرة توحید لگتا ہے۔ اسی طرح شریعت کا بیج جسم کی زمین ہوتی ہے جس سے شریعت کا درخت اگتا ہے اور اس سے ثواب کا پھل حاصل ہو تا ہے۔

اللہ تعالی نے تمام ارواح کو حکم دیا کہ ان اجساد میں داخل ہو جاؤ اور ہر ایک روح کیلئے جسم میں ایک خاص جگہ متعین فرمادیا۔

روح جسمانی کا مقام خون اور گوشت کی درمیانی جگہ قرار پائی روح روانی(عالم ملکوت میں نورانی ارواح کا لباس اسے روح سیر انی بھی کہتے ہیں) کو قلب میں رکھا گیا۔ روح سلطانی (اللہ تعالی کا وہ نور جو اس نے دونوں عالم ، عالم لاہوت اور عالم جبروت کے در میان ارواح کو عطا فرمایا )کو جان میں جبکہ روح قد سی کا مقام باطن ٹھہرایا گیا۔

ہر ایک روح کی مملکت جسم کے اندر دکان ہے۔ ہر ایک سامان تجارت رکھے نفع کمارہا ہے۔ یہ کاروبار ہر قسم کے نقصان کے خدشے سے پاک ہے۔

ہر انسان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے وجود کے اندر جاری معاملات کو سمجھے کیونکہ یہاں جو کچھ وہ حاصل کرے گا اس کی گردن کا نو شتہ ہو گا۔ جیساکہ اللہ تعالی کا ارشاد ہے۔

أَفَلاَ يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُورِ وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُورِ(العاديات :9،10(

کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا جب نکال لیا جائے گا جو کچھ قبروں میں ہے اور ظاہر کر دیا جائے گا جو سینوں میں پوشیدہ ہے“ اسی طرح ایک اور آیت میں فرمایا : وَكُلَّ إِنسَانٍ أَلْزَمْنَاهُ طَائِِرَهُ فِي عُنُقِهِ (الاسراء :13( اور ہر انسان کی( قسمت کا ( نوشتہ اس کے گلے میں ہم نےلٹکار کھاہے ۔

سرالاسرار ،شیخ عبد القادر جیلانی صفحہ33 سلطان الفقر پبلیکیشنز لاہور

عالم امر کیا ہے؟
عالم امر کیا ہے؟

عالم امر : اس وجہ سے کہتے ہیں کہ یہ عالمبغیر کسی سبب کے وجود میں آیا  جوحق تعالیٰ کے امر کن سے وجود میں آیا ہے اس پر عالم ملکوت کا اطلاق ہوتا ہے۔ ۔

امر ” اور ” خلق ” کے فرق کو سمجھ لینا چاہئیے ۔ شے بسیط کو عدم سے وجود میں لانا امر ہے اور شے مرکب کو کسی شے کے ساتھ تبدیل صورت کر کے پیدا کر نا خلق ہے۔ الآلهُ الخَلْقُ وَالْأَمْرُ یاد رکھو خلق بھی اسی کی اور امر بھی اسی کا

عالم امر سے مراد مادہ و مقدار اور ترکیب عناصر سے خالی اور فقط امرِ کُن سے پیدا ہونے والی مخلوق ہے جس پر عالمِ امر کا اطلاق ہوتا ہےجیسے انسانی روحیں، ملائکہ اور لطائفِ مجرّدہ وغیرھا عالم امر عرش کے او پر ہے عالم امر کے پانچوں لطائف یعنی. قلب. روح. سر. خفی. اخفی. کو جواہر خمسہ کہا گیاجن  کی اصل جڑ عرش کے اوپر ہے مگر اللہ تعالٰی نے اپنی قدرت کاملہ سے عالم امر کے ان لطائف کو چند جگہ انسان کے جسم میں امانتا رکھ دیا ہے تاکہ اللہ تعالٰی کا قرب حاصل کرسکے عالم امر کو عالم غیب، عالم ارواح ،عالم لاہوت اور عالم جبروت بھی کہتے ہیں،ان سب کے مجموعے کو عالمِ مجرّدات بھی کہتے ہیں۔

اللہ کے ارادے کا نام

عالم خلق اور عالم امر دو الگ الگ عالم ہیں۔ عالم امر کا معاملہ یہ ہے کہ اس میں وقت کا عمل بالکل کارفرما نہیں۔ اس عالم میں کسی کام کے کرنے یا کوئی واقعہ وقوع پذیر، ہونے میں وقت درکار نہیں ہوتا۔ بس اللہ تعالیٰ کا ارادہ ہوتا ہے اور اس کے ” کُنْ “ فرمانے سے وہ کام ہوجاتا ہے۔

مَاوَجَدَ عَنِ الْحَقِّ بِغَیْرِ سَبَبِِ وَ یُطْلَقُ بِاِزَاءِ الْمَلَکُوتِ ( کتاب التعریفات ص 119، علامہ شريف الجرجاني،دار الكتب العلمية بيروت -لبنان )ترجمہ: جہاں اللہ تعالیٰ کیطرف سے بغیر کسی سبب کے وجود میں آئےاور اس پر عالمِ ملکوت کا اطلاق آتا ہے)عالمِ امر کا ظہور لفظ کُنْ کے فرمانے سے ہوا إِنَّمَآ أَمْرُهُۥٓ إِذَآ أَرَادَ شَيْـًٔا أَن يَقُولَ لَهُۥ كُن فَيَكُونُ (یٰسٓ:82)ترجمہ:اس کی شان یہ ہے کہ جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اس سے فرما دیتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہوجاتی ہے)

آیتِ کریمہ أَلَا لَهُ ٱلْخَلْقُ وَٱلْأَمْرُ (الاعراف: 54)ترجمہ: دیکھو سب مخلوق بھی اسی کی ہے اور حکم بھی (اسی کا ہے) میں اسی عالمِ خلق و امر کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے۔

حق تعالیٰ کا امر ہی موجودات کی علت ہے۔ جوشے نہ تھی، پھر ہوگئی ، وہ امر الہی سے ہوئی ۔ اس کا امر ، امر حقیقی ہے ۔ آلودہ مجاز نہیں ۔ وہ امر کرنے میں کسی کا محتاج نہیں۔ جب وہ ایجاد کا ارادہ کرتا ہے تو عین ثابتہ کو حکم دیتا ہے ” ہوجا ” بس فورا ہی اس عین ثابتہ کا حکم واثر خارج میں موجود ہو جاتا ہے ۔ حجرہ عدم سے صحن وجود میں بلا مدت و مادہ آجاتا ہے ۔ اس کے امر کن اور شے کے موجود ہونے میں نہ مدت لگتی ہے اور نہ مادہ صرف ہوتا ہے۔ پھر کاف نون (کن) بھی برائے تفہیم ہے ورنہ در حقیقت اس کا ارادہ ہی اس کا مر ہے۔

کمالات ولایت کے ساتھ نسبت

واضح ہو کہ لطائفِ عالمِ امر کو کمالاتِ ولایت کے ساتھ مناسبت ہے اور لطائف عالمِ خلق کو کمالاتِ نبوت کے ساتھ زیادہ مناسبت ہے۔ عالمِ امر کے پانچوں لطیفوں میں سے ہے ایک لطیفہ کو عالمِ خلق کے کسی نہ کسی لطیفہ کیساتھ مناسبت ہوتی ہے، مثلاً لطیفہ قلب کو لطیفہ نفس کیساتھ لطیفہ روح کو لطیفہ آب کیساتھ لطیفہِ سِرّ کو لطیفہ باد کیساتھ، لطیفہِ خفی کو لطیفہِ نار کیساتھ، لطیفہِ اخفیٰ کو لطیفہِ خاک کے ساتھ (مکتوباتِ معصومیہ دفتر اول مکتوب 213)

چوتھا مراقبہ نیت مراقبہ وقوف خفی
نیت مراقبہ وقوف خفی

فیض می آید از ذات بیچون بلطیفہ خفی من بواسطہ پیران کبار رحمۃاللہ علیہم اجمعین

ذات باری تعالیٰ  کی طرف سے عظیم مرشدین گرامی   اللہ تعالیٰ ان پر رحمتیں نازل فرمائےکے وسیلہ جلیلہ  سے  میرے لطیفہ خفی  میں فیض  آتا ہے۔

تشریح

یہ مراقبہ وقوف خفی(ﷲ تعالیٰ کے سامنے حضورِ خفی کی ایسی کیفیت کہ لطیفہ خفی اللہ کی طرف متوجہ ہو ) ہے چوتھا مراقبہ یہ ہے کہ اپنے شیخ کے حکم کے مطابق جتنے دنوں کی لئے  ارشاد ہو اتنے دن کو مخصوص کرے

مراقبہ لطیفہِ خفی  اپنے لطیفہِ خفی کو مقابلہ میں آں سرور عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے رکھ کر زبانِ خیال عرض کرے کہ الہی صفات سلبیہ کے تجلیات کا فیض جو تو نے آں سرور عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لطیفہِ خفی سے حضرت عیسٰی علیہ السلام کی لطیفہِ خفی میں القاء فرمایا ھے بحرمت پیرانِ کبار میرے لطیفہِ خفی میں القاء فرما۔۔

صفات سلبید الہیہ ( اللہ تعالی کی وہ  تمام صفات  جو اسکی ذات کیلئے باعث عیب و نقص ہیں)کا تعلق صفت القدرت سے ہے جو حضرت عیسی علیہ السلام کا رب ہے اس کے مظہر اتم تو حضور پر نور صلی الہ علیہ وسلم ہی ہیں لیکن باعتبار ظہور حضرت عیسٰی علیہ السلام اس کے مظہر ہیں اس لئے آپ کے واسطہ سے فیض حاصل کیا جاتا ہے جب تک کہ سالک مقام  سر سے بہرہ ور نہ ہو اس وقت تک مقام خفی میں نہیں پہنچ سکتا۔ مقام سر سے کامل طور پر بہرہ ور ہونے کے بعد ہی صفات سلبیہ الہیہ کی تجلیات سے فیضیاب  ہوسکتا ہے ، تجلیات صفات سلبیہ کا رنگ سیاہ ہے۔

جب سالک مراقبہ سر سے جو اُس کا راز ہے واقف ہوتا ہے تو اس کو مراقبہ لطیفہ خفی کراتے ہیں تا کہ مراقبہ لطیفہ خفی کا راز بھی سالک کے مشاہدہ میں آجائے۔ جس طرح اللہ تعالے نے اپنی قدرت کاملہ سے حضرت عیسی علیہ السلام کو ظہور عطا فرمایا جس کو تجلیات صفات سلبیہ سے تعبیر کرتے ہیں اسی طرح یہاں سالک کو اپنے وجود کے ظہور میں بھی وہی تجلی منکشف ہوتی ہے ۔ اس مراقبہ میں سالک کو جمیع عالم سے حق سبحانہ تعالے کی تجرید و تفرید مشہود ہوتی ہے وحدت شہود کی حقیقت بھی یہی ہے اس کو فنافی الفنا کہتے ہیں۔ قربیت وولایت اس لطیفہ کی بواسطہ حضرت عیسی علیہ السلام حاصل ہوتی ہے اس لئے اس ولی کو عیسوی المشرب کہتے ہیں

لطیفہ خفی سے مراد نور محمدی صلی اللہ علیہ وسلم ہے جس کو عالم لا ہوت کہتے ہیں سالک پر جب اس لطیفے کی کیفیات طاری ہوتی ہیں تو وہ معائنہ ذات کی بدولت واصل الی اللہ ہوتا ہے ۔

عالم لاہوت

جس کی عقل و شعور سے پہچان نہ ہو سکے  ذاتِ الہٰی کا عالم ہے۔  ملاء اعلیٰ  بھی کہلاتا ہے جس کا تعلق عالم غیب سے ہےجہاں جا کر سالک فنافی اللہ ہو جاتا ہے۔یعنی مفرد ومجرد ہوتا ہے۔  “لاہوت سالِکین کا سب سے اونچا مقام ہے عالَم لاہوت بے نشان ہے اپنے آپ سے قطع تعلق کرتا ہے، اُسکا تعلق عالَم اَمر سے ہے اور اُسی کو لامکاں بھی کہتے ہیں