شیخ عبدالحی کے بعض کمالات کے بیان میں شیخ نورمحمد کی طرف صادر فرمایا ہے۔
الْحَمْدُ لِلَّهِ وَكَفَى وَسَلَامٌ عَلَى عِبَادِهِ الَّذِي اصْطَفَى تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں اور اس کے برگزیدہ بندوں پرسلام ہو۔ اس طرف کے فقراکے احوال و اوضاع کے لائق ہیں اور آپ کی استقامت حق تعالیٰ سے مطلوب ہے۔
برادرم میاں عبد الحی آپ کا ہم شہر ہے۔ آپ کے قرب و جوار میں آیا ہے علوم و معارف غریبہ کا نسخہ ہے اور اس کی راہ کی ضروری چیزیں اس کے پاس بہت ہیں۔ اس کی ملاقات دور افتاده یاروں کے لیے غنیمت ہے، کیونکہ نیا آیا ہے اورنئی چیزیں لایا ہے۔ فنا و بقاء کا اس کے پاس نشان ہے اور جذبہ سلوک کا اس کے پاس بیان ہے بلکہ فنا و بقاء متعارف کے سوا اور جذبہ سلوک مقررہ سے آگےبھی واقف ہے۔ بلکہ وہاں اس کا گزر ہے۔ مکتوبات کے بہت سے معارف غریبہ اس نے سنے ہوئے ہیں اورحتی المقدور استفسار کر کے حاصل کیے ہوئے ہیں۔ وَالله سُبْحَانَهُ الْمُوَفِّقُ آپ اپنے احوال کومفصل طور پر مشار الیہ کے پاس بیان کر دیں اس سے زیادہ کیا لکھا جائے۔ والسلام۔
مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی دفتر دوم صفحہ286ناشر ادارہ مجددیہ کراچی