محبان مخلص کا ذکر مکتوب نمبر86دفتر دوم

خط کے جواب میں شیخ طاہربخشی کی طرف صادر فرمایا ہے:۔ 

الْحَمْدُ لِلَّهِ وَكَفَى وَسَلَامٌ عَلَى عِبَادِهِ ‌الَّذِي ‌اصْطَفَى تمام  تعریفیں اللہ کیلئے  ہیں اور اس کے برگزیدہ بندوں پرسلام ہو۔ 

معزز بھائی کا خط آیا۔ معارف مندرجہ کا احوال پڑھ کر بہت خوشی ہوئی۔ یہ کس قدر اعلی دولت ہے کہ محبان مخلص سب سے ہاتھ دھو کر حق تعالیٰ  کی پاک بارگاہ کی طرف متوجہ ہوں اور ماسوا پر پشت پا  (پاؤں کی ٹھوکر)مارکر بالکل اس کے ہور ہیں۔ اس طرف کے باقی حالات برادرم شیخ عبدالحی مفصل بیان کرے گا۔ علوم و معارف زبانی اور خط مشار الیہ کے پاس بہت موجود ہیں۔ اس لیے ان کی نسبت کچھ نہیں لکھا گیا۔ نبی ﷺاور ان کے آل بزرگوار کے طفیل الله تعالیٰ  تمام کاموں کا انجام بخیر کرے ۔ والسلام۔ 

مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی دفتر دوم صفحہ288ناشر ادارہ مجددیہ کراچی


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں