نفرت کے بیان میں مکتوب نمبر89دفتر دوم

نفرت کے بیان میں سیادت پناه میرمحب اللہ کی طرف صادر فرمایا ہے:۔ ثبتنا الله سبحانه و اياكم على جادة اباءکم الكرام بصدقة حبيبه سید الأنام عليه و عليهم الصلوة والسلام الله تعالیٰ  اپنے حبیب کےطفیل ہم کو اور آپ کو آپ کے بزرگ باپ دادوں کے سیدھے راستہ پر ثابت قدم رکھے)۔ 

اللہ تعالیٰ  کے لیے حمدہے اور اس کا احسان ہے کہ اس جگہ کے فقراءکے احوال و اوضاع حمدکے لائق ہیں اور آپ کی صحت و عافیت اور اثبات و استقامت حق تعالیٰ  سے مطلوب ہے۔ 

میرےمشفق ومخدوم ومکرم ۔ وقت گزرتا چلا جا رہا ہے اور جوں جوں گزرتا ہے عمر کم ہوتی جاتی ہے اور موت نزدیک آتی جاتی ہے۔ اگر آپ نے آج فکر نہ کیا تو کل(قیامت کے دن) ندامت و حسرت اٹھانی پڑے گی۔ کوشش کرنی چاہیئے کہ یہ چند روزہ زندگی شریعت غرا کے موافق بسر ہو جائے تاکہ نجات کی امید ہو۔ اب علم کا وقت ہے عیش و آرام کا وقت بھی آگے ہے۔ جب اس عمل کا پھل ملے گا۔ عمل کے وقت آرام کرنا گویا اپنی کھیتی کو کچا کھا جانا اور اس کے پھل سے محروم رہنا ہے۔ زیادہ لکھنا موجب تکلیف ہے۔ ظاہری باطنی دولت آپ کے نصیب ہو۔ 

مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی دفتر دوم صفحہ290ناشر ادارہ مجددیہ کراچی


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں