خلق اللہ تعالیٰ  کی عیال ہے مکتوب نمبر90دفتردوم

 سفارش میں مرزا عرب خاں کی طرف صادر فرمایا ہے:۔ 

اللہ تعالیٰ  آپ کو آفاقی اورا نفسی دشمنوں پرفتح دے اور ظاہری و باطنی آفات و بلیات سے بچائے۔ 

رسول الله ﷺنے فرمایا ہے۔ الْخَلْقُ عِيَالُ اللَّهِ فَأَحَبُّ الْخَلْقِ إِلَى اللَّهِ مَنْ أَحْسَنَ إِلَى عِيَالِهِ ، خلق اللہ تعالیٰ  کی عیال ہے اورمخلوقات میں سب سے زیادہ پیارا اللہ تعالیٰ  کے نزدیک وہ شخص ہے جو اس کے عیال کے ساتھ احسان کرے۔ حق تعالیٰ  بندوں کے رزق کا متکفل ہے اورمخلوقات اس کے عیال کی طرح ہے جو شخص کسی کے عیال کے ساتھ غمخواری کرے اور اس کے بوجھ کو اٹھائے تو وہ شخص اس عيال والے شخص کے نزدیک بہت محبوب ہوگا۔ کیونکہ اس نے اس کو سبکسار کر دیا ہے اور اس  کی محنت و مشقت اپنےذمے لے گیا ہے۔ اسی سبب سے آپ کو تکلیف دی جاتی ہے کہ حافظ حامد مردصالح اور قرآن مجید کا قاری ہے۔ کثرت عیالداری کے باعث حیران و پریشان ہے کیونکہ ان کے حقوق سے عہدہ برآ نہیں ہو سکتا۔ آپ کے کرم اور بخشش سے امید ہے کہ آپ اس کی مدد و اعانت فرمائیں گے۔ کریموں  کوشش کے لیے ایک بات کافی ہے۔ والسلام۔ 

مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی دفتر دوم صفحہ290ناشر ادارہ مجددیہ کراچی


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں