حضور
رُو برو، سامنے، خدمت میں، بارگاہ میں
قلب کی توجہ حق تعالیٰ کی طرف ہونا حضورکہلاتا ہے
دلالت یقینی کے ساتھ دل کا حاضر ہونایا اپنے آپ سے غائب ہونا حضور حق کی دلیل ہے
قلب کی وجودِ مطلق کے سامنے حاضری (مادّی دنیا کی ہر شے سے کنارہ کشی کرتے ہوئے)، حضورِ قلب، قرب
موجودگی، حاضر ہونے کا عمل، حاضری (خارج میں ہو یا ذہن میں)، غیبت کا مقابل
کسی کام میں پوری توجہ، یکسوئی
غَیبَت
دل کا گم ہونا، خود فراموشی، بیخودی، حال میں آجانا، وجد میں آنا
دل کا ماسوی اللہ سے غائب ہونا یہاں تک اپنے آپ سے غائب ہو غیبت اپنی طرف سے خدا کی حضوری کا راستہ ہے لیکن غیبت میں وحشت حجاب ہوگی اورحضور میں کشف کی راحت ہوگی
حضور و غیبت اوصاف کے فنا کی علامت بتاتے ہیں الغرض حق کے سامنے حاضر ہونا حضور اور اپنے آپ سے غائب ہونا غیبت کہلاتا ہے