سالکین کی تین3 اقسام
منازِلِ سلوک میں سیر کرنے والے تین قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔
واقفین راجعین سابقین
واقفین
اثنائے سلوک میں کسی مقام پر تھوڑی دیر کیلئے رُک جانے والوں کو واقفین کہا جاتا ہے۔
راجعین
وہ سالک جو زیادہ دیر تک کسی مُقام میں رُکے رہیں اور ترقی نہ کریں انہیں راجعین کہا جاتا ہے یہ مقام خطرے سے خالی نہیں زیادہ دیر رُکے رہنے سے رجعت واقع ہوتی ہے اور سالک تنزل کا شکار ہوکر اپنے مقام سے گِر جاتا ہے۔
سابقین
وہ خوش نصیب سالکین جو رحمتِ خداوندی سے ہر آن ترقی پذیر ہوتے رہیں اور قرب و وصل کے مقام تک جا پہنچیں سابقین کہلاتے ہیں آیت قرآنیہ وَٱلسَّـٰبِقُونَ ٱلسَّـٰبِقُونَ أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلْمُقَرَّبُونَ (الواقعہ:10،11)(ترجمہ:اور جو آگے بڑھنے والے ہیں (ان کا کیا کہنا) وہ آگے ہی بڑھنے والے ہیں،وہی (خدا کے) مقرب ہیں) ایسے ہی حال و مقام کیطرف اشارہ ہے۔