animal 2030001 1280

سیاه سانپ

رسول اللہﷺ نے ایک بار وضو کے بعد موزه پہننے کا قصد فرمایا لیکن دیکھا کہ اچانک آپ ﷺ کا موزہ ایک عقاب اڑا کر لے گیا۔ آپ یہ ماجرا دیکھ کہ حیران ہوئے۔ 

تھوڑے ہی وقفے کے بعد آپ ﷺ نے دیکھا کہ عقاب نے موزہ کا منہ زمین کی طرف کیا جس سے ایک سیاہ سانپ گرا۔ اس عمل کے بعد عقاب نے موزه رسول خداﷺ کی خدمت میں پیش کر کے عرض کیا۔ یارسول اللہ ﷺمیں نے اسی ضرورت سے گستاخی کی تھی کہ اس کے اندر سانپ گھسا ہوا تھا۔ مجھے حق تعالی نے آپ ﷺ کی حفاظت پر مامور فرمایا۔ ورنہ میری کیا مجال تھی کہ آپ ﷺکے حضور اس کی بے ادبی کرتا“ 

حضور ﷺنے الله عزوجل کا شکر ادا کیا اور فرمایا ہم نے جس حادثہ کو باعث صدمہ سمجھا وہ دراصل وفا اور باعث رحمت تھا۔ 

عقاب نے عرض کیا کہ میں نے ہوا میں اڑتے ہوئے موزہ شریف میں سانپ دیکھ لیا تو یہ میرا کمال نہیں یارسول اللہ ﷺیہ آپ ﷺ ہی کے نور اور روشنی کا فیضان اور عکس تھا۔ آپﷺ تو سراج منیر ہیں اگرکسی دل کے اندھے کو نظر نہیں آتا تو یہ اس کا اپنا  قصور ہے۔ کیونکہ تاریکی کاعکس تاریک ہی ہوتا ہے۔

 ثمرات آئی ہوئی مصیبت کسی بڑی مصیبت سے بچانے کا ذریعہ ہوتی ہے، اس لیے حالات کو سپر داللہ ہی رکھنا چاہئے۔ 


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں