حضرت شیخ المشائخ، قطب ربانی، غوث صمدانی ، محبوب سبحانی، سیدنا عبد القادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ وارضاہ نے تصوف و طریقت پر مشتمل کتاب” آداب السلوک والتواصل الی منازل الملوک“ میں فرمایا :
جو شخص اللہ تعالی سےسچائی اور اخلاص برتتا ہے وہ ہر وقت غیر سے متوحش رہتا ہے۔
اے میری قوم ! جو تمہارا نہیں اس کی خاطر دعانہ کرو۔ اللہ کو یکتایقین کرو اورشرک نہ کرو بخداتقدیر کے تیر زخمی کرتے ہیں جان لیوا نہیں ہوتے۔ جو اللہ کی راہ میں جان تلف کر دے اللہ تعالی اسے اس کا بہترین اجر دیتا ہے۔
حرص ہر باطنی بیماری کا گھر ہے
حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ وارضاہ نے فرمایا کسی چیز کو
امر ربی کے بغیر محض خواہش نفس سے قبول کرنا گمراہی اور معصیت ہے۔ اور خواہش نفس کو ترک کر کے حکم خداوندی کی بناء پر کسی چیز کو لینا اور قبول کرنا فرمانبرداری اور حق سے موافقت ہے۔ اور اس کا چھوڑنا اور قبول نہ کرتاریاء اور نفاق ہے۔
آداب السلوک شیخ عبد القادر الجیلانی صفحہ 129 ،مکتبہ دارالسنابل دمشق شام