صوفیاء نے سلوک کی بنیاد دس عادتوں کے حصول پر رکھی جن کے بغیرمقام ولایت تک پہنچنے کا تصور بھی نہیں ہےانہیں اصول عشرہ یا مقامات عشرہ کہتے ہیں ۔
توبہ
زہد
توکل
قناعت
عزلت
دوام ذکر
توجہ
صبر
مراقبہ
رضا
ان مقامات عشرہ کا طے کرنا تجلیات ثلاثہ یعنی(1)تجلی افعال(2) تجلی صفات(3) تجلی صفات کے ساتھ وابستہ ہے اور مقام رضا کے سوا سب کے سب تجلی افعال اور صفات کے ساتھ وابستہ ہیں اور رضا تجلی ذات تعالی کے ساتھ وابستہ ہے اور انعامات اور تکلیفات میں سے جو کچھ محبوب کی طرف سے پہنچے محبت ذاتی کی وجہ سے محب کے حق میں برابری کو لازم کرتی ہے بس محبت ذاتی سے رضا حاصل ہوتی ہے اور کراہیت و ناپسندیدگی جاتی رہتی ہے اور مقامات بھی تجلی افعال و صفات میں اسی طرح سے حاصل ہوتے ہیں
عمدۃ السلوک سید زوار حسین شاہ ،حصہ دوم صفحہ 253،زوار اکیڈمی پبلیکیشنز کراچی