ذکرقلب

#ذکرقلب (دل کی دھڑکنوں سے اللہ اللہ کرنا)

ہمارے جسم کے اندر تقریبا ساڑھے تین کروڑ نسیں ہیں۔ جب ہم دل کی دھڑکنوں سے اللہ کا ذکر کرتے ہیں تو ذکراللہ کا نور خون سے ہوتا ہوا نس نس میں چلا جاتا ہے۔ اس وقت حضرت شاہ ولی اللہ فرماتے ہیں کہ جب تیرا دل ایک دفعہ اللہ کے گا ساڑھے تین کروڑ نسیں اللہ کے ذکر سے گونج اٹھیں گی اور تجھے ساڑھے تین کروڑ اللہ اللہ کرنے کا ثواب ملے گا۔

اور حضرت سخی سلطان حق باہو فرماتے ہیں کہ اگر کسی کا دل ایک دفعہ اللہ کا ذکر کرے تو، یہ جو مسام ہیں جہاں سے پسینہ آتا ہے یہ بہتر ہزار ہوتے ہیں۔ دل نے ایک دفعہ اللہ کا ذکر کیا 72ہزار مساموں سے ذکر اللہ کی 72 ہزار آوازیں جسم سے باہر نکلیں، اس طرح 72 ہزار ظاہری قرآن پاک کا ثواب مزید ملتا ہے۔

اور یہ جو انسان کے اندر ریڈ بلڈ سیلز (آر بی سی) ہوتے ہیں یہ تقریبا” 25 ٹریلیں کے قریب ہوتے ہیں یہ بھی اللہ اللہ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ جب آپ کا دل داکر ہوگیا تو سونے جاگنے، کھانے پینے پروقت دل ذکر اللہ، اللہ، اللہ کرتا رہے گا اور اس طرح آپکواللہ کے ذکر کا اتنا ثواب ملے گا جس کا شمار ہی نہیں کیا جاسکتا

لیکن ذکر قلب کی اس روحانی دولت کو حاصل کرنے کے لئے کسی مرد کامل سے اس ذکر قلب کی اجازت(اذن) درکار ہوتی ہے۔

اگر آپ یہ قلبی دولت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ان لوگوں کے پاس بیٹھیں جنکا دل اللہ کا ذکر کرنا ہے۔ انشااللہ وہ آپ کو ذکر قلبی عطا کردیں گے


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں