نواں مراقبہ نیت مراقبہ وقوف خمسہ عالم خلق

نیت مراقبہ وقوف خمسہ عالم خلق

 فیض می آید از ذات بیچون بلطیفہ خمسہ عالم خلق من بواسطہ پیران کبار رحمۃاللہ علیہم اجمعین

ذات باری تعالیٰ  کی طرف سے عظیم مرشدین گرامی   اللہ تعالیٰ ان پر رحمتیں نازل فرمائےکے وسیلہ جلیلہ  سے  میرے عالم خلق کے پانچوں لطائف میں فیض  آتا ہے۔

تشریح

 اس مراقبے میں عالم خلق کے پانچ لطائف (قالبی مجموعہ ہے چار چیزوں آگ ہوا مٹی اور پانی کا اور پانچواں لطیفہ نفسی ہوا) کا تصور کرنا ہوتا ہے   ۔یہاں نیت یہ ہوتی ہے کہ میرے ان پانچوں لطائف عالم خلق کو میرے مرشدین کے توسط سے فیض پہنچ رہا ہے

لطائف عالمِ خلق یہ ہیں 1۔ لطیفۂ نفس اور لطائف عناصر اربعہ یعنی 2۔ آگ 3۔ پانی 4۔ مٹی 5۔ ہوا۔

عالم خلق  کو عالم شہادت ، عالم ملک،عالم اجسام بھی کہتے ہیں نیز عنصریات یعنی آگ ۔ پانی ۔ ہوا ۔ مٹی اور جملہ وہ اشیاء جو ان سے بنائی گئی  ہیں جیسے موالید ثلاثہ یعنی جمادات، نباتات ، حیوانات وغیرہ(مخلوق کی بنیادی تقسیم کے لحاظ سے تین قسمیں: جمادات، نباتات اور حیوانات ہیں جنہیں موالید ثلاثہ کہتےہیں) ۔ یہ عالم امر کے بعد ہوا ہے اور اس کی تخلیق میں قرب و بعد زمانہ اور مادہ کو دخل ہے ۔


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں