احوال واقعات کو شیخ بزرگوار کی خدمت میں ظاہر کرنے کی ترغیب میں خواجہ جمال الدین حسین کولابی کی طرف صادر فرمایا ہے:۔
برادرم خواجہ جمال الدین حسین نے مدت سے اپنے احوال کی کیفیت سے اطلاع نہیں دی۔ آپ نے نہیں سنا کہ مشائخ کُبرویہ اس مرید کو جو تین روز تک اپنے احوال و واقعات کو اپنےشیخ کی خدمت میں عرض نہ کرے کف پائے(پاؤں کا تلوا،چپل) فرماتے ہیں۔ خیر جو کچھ ہوا سو ہوا۔ پھرایسانہ کریں اور جو کچھ ظاہر ہوتا رہے لکھتے رہا کریں۔ میرے بزرگ بھائی کا مبارک آنا غنیمت سمجھیں اور ان کی خدمت و دلجوئی میں کوشش کریں اور ا نکی بزرگی صحبت کو بڑا عزیز جانیں ۔
داریم تر از گنج مقصودنشاں ترجمہ: بتایا تجھے گنج مقصود ہم نے والسلام
مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی دفتر اول صفحہ125 ناشر ادارہ مجددیہ کراچی