احوال کی خرابی کا ذکر مکتوب نمبر 244دفتر اول

محمد صالح کولابی کی طرف اس کے اس خط کے جواب میں جو اس نے اپنی خرابی کے بیان میں لکھاتھا، لکھا ہے۔ 

میرے سعادت مند بھائی خواجہ محمد صالح کامکتوب شریف پہنچا جو آپ نے اپنے احوال کی خرابی کی نسبت لکھا ہوا تھا۔ امید ہے کہ اس سے بھی زیادہ خراب ہو گا اور اس خرابی کی نہایت اس مکتوب میں جو انہی دنوں میں میرے فرزند ارشد کے نام لکھا ہے، درج ہوچکی ہے۔ وہاں سے معلوم کر لیں۔ اگر آپ جانتے ہیں کہ آپ کا وہاں چند روز رہنایاروں کی جمعیت کا باعث ہے تو بہتر ہے کہ چند روز وہاں ٹھہر یں۔یہ فقیر بھی عنقریب حضرت دہلی کے سفر کا ارادہ رکھتا ہے۔ اکثر استخارے اور توجہات اس سفر کا باعث ہیں اور یہ مقام میرے فرزند ارشد کو عنایت فرمایا ہے اور ان کی ولایت میں داخل کیا ہے۔ فقیر اس جگہ مسافروں کی طرح ان کی ولایت میں بیٹھا ہے وہ یار جو طریقہ عالیہ میں داخل ہوئے ہیں۔ خاص کر میر سید مرتضی و مولانا شکراللہ اور میر سید نظام بہت دعاؤں سے مخصوص ہیں ۔ فرزندی خواجہ محمد صادق اور سب بھائی آپ کو اور تمام یاروں کو سلام و دعا پہنچاتے ہیں۔ 

مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی دفتر اول صفحہ168 ناشر ادارہ مجددیہ کراچی


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں