اولیاء کرام کی برکات

محبوب سبحانی غوث صمدانی ، شہباز لامکانی، حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی قدس سرہ العزیز کی معروف کتاب الفتح الربانی والفیض الرحمانی‘‘باسٹھ (62 ) مواعظ ،متعدد ملفوظات اور فتوحات کا مجموعہ ہے، یہ خطبہ ان کے ملفوظات میں سے ہے۔

جنت کا کھانا پینا دنیا میں ہی میسر ہے:

اولیاء کرام میں سے بعض وہ ہیں جو آج بھی دنیا میں جنت کا کھانا کھاتے ہیں اور جنت کا پانی پی رہے ہیں ، اور وہ ساری چیزیں جو جنت میں ہیں، دنیا میں ہی دیکھ رہے ہیں، اور بعض ان میں سے وہ بھی ہیں کہ جو کھانے پینے سے بے پرواہ ہیں، اور مخلوق ہے الگ اور حجاب میں ہیں اور موت سے ہم کنار ہوئے بغیر زمین کو آباد کر رہے ہیں ، جیسے کہ حضرت الیاس و حضرت خضر علیہم السلام۔

اللہ کی بہت سی مخلوق ایسی ہے جو زمین میں پوشیدہ ہے، وہ سب انسانوں کو دیکھتی ہے مگر وہ لوگ انہیں نہیں دیکھ پاتے ، ان میں اولیاء اللہ تو بہت ہیں اور مخصوص – اور خواص ان میں بہت کم ہیں ، شاذ و نادر ہیں اور تنہائی میں رہنے والے ہیں ،  سب لوگ ان کے پاس آتے ہیں اور ان کا قرب ڈھونڈتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جن کی برکت سے 

 زمین سبزہ اگاتی ہے،

 آسمان مینہ برساتا ہے،

مخلوق سے بلائیں دور ہوتی ہیں۔

 فرشتوں کا کھانا پینا اللہ تعالی کا ذکر اورتسبیح و تہلیل کرنا ہے۔

 اولیاء کرام میں سے بعض ایسے ہیں جن کا کھانا پینا اللہ کا ذکر او تسبیح وتہلیل ہوتا ہے، اس کلام کے سننے سے تمہیں کیا فائدہ! تم میں سے اکثر تو شیطان کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور اس کے غلام ہیں، نہ تمہاری کوئی عزت ہے نہ اس کی ۔

فیوض غوث یزدانی ترجمہ الفتح الربانی،صفحہ 599،قادری رضوی کتب خانہ گنج بخش لاہور


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں