ترک دنیا دشوار

محبوب سبحانی غوث صمدانی ، شہباز لامکانی، حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی قدس سرہ العزیز کی معروف کتاب الفتح الربانی والفیض الرحمانی‘‘باسٹھ (62 ) مواعظ ،متعدد ملفوظات اور فتوحات کا مجموعہ ہے، یہ خطبہ ان کی فتوحات میں سے ہے۔

ترک دنیا دشوار ہے

سوال :کسی نے سیدنا غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ عرض کیا کہ دودھ  چھوڑنا( ترک دنیا کرنا ) بڑا دشوار کام ہے۔

جواب :آپ نے ارشادفرمایا کہ تیرے لئے دشواری کیسی دودھ چھوڑ نا تو اس بچے کے لئے دشوار ہوتا ہے جو اپنی ماں کے سوا کسی کو نہیں پہچانتا ۔ لیکن جو کھانے پینے کو جان لیتا ہے، اسے پہچان لیتا ہے تو گویا وہ اس دودھ سے جو کہ ایسے تھن سے نکلے جس میں گویا سوئی کے سوراخ ہیں، بے رغبتی کرتا ہے ۔ تو اللہ کی طرف دوڑ اور اس کے دروازے کا ارادہ کر ، ہوسکتا ہے کہ تو اولیاء واصفیاء میں سے ہو اور تجھے اس سے اس لئے روکا جا رہا ہو کہ تیرا دل دنیا سے صاف ہو جائے ، تیرے دل سے اس کی یاد چلی جائے ، – تیری جدائی پراسے ہمیشہ حسرت رہے۔- تیری شاہی محبت دنیا کی محبت کی جگہ پر آ جائے ، یہاں تک کہ تیرادل تیرے رب کی محبت سے بھر جہائے گا اور اس سے مانوس ہو جائے گا ، اور سب ذرائع اور آلات منقطع ہو جا ئیں  گے ۔ دنیا تیرے سامنے تیرے لئے خادم بنا کر لائی جائے گی ،زرہ اور چوکیدار اور مخالفین اس کے ہمراہ ہوں گے، اور یہ کہ دنیا سے اس کا زہر علیحدہ کر لیا گیا ہوگا اور محبت والی زبان سے تجھے کہے گی : “تیرامقد رحصہ ہرلحظہ فلاں موضع میں اور فلاں موضع میں ہے ،فلاں کی لڑکی تیرے حصہ میں ہے ۔ ۔ غرض کہ ہر لحظہ اس کی خوشامد اور چاپلوسی زیادہ ہوگی ۔

فیوض غوث یزدانی ترجمہ الفتح الربانی،صفحہ 761،قادری رضوی کتب خانہ گنج بخش لاہور


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں