اس بیان میں کہ تمام اوقات ذکر الہی میں مشغول رہنا چاہے۔ سکندر خان لودھی کی طرف لکھا ہے۔
پنج وقتی نماز کو جماعت کے ساتھ ادا کرنے اور سنت موکدہ کو بجالانے کے بعد اپنے اوقات کو ذکر الہی میں صرف کرنا چاہیئے اور اس کے سوا کسی چیز میں مشغول نہ ہونا چاہے ۔ یعنی کھانے، سونے اور آنے جانے میں غافل نہ ہونا چاہیئے۔ ذکر کا طریق آپ کو سکھلایا ہوا ہے۔ اسی طریق پر استعمال کریں اور اگر جمعیت (دل کو طمینان حاصل ہونا) میں فتور معلوم کریں تو پہلے فتور کا باعث دریافت کرنا چاہیئے اور پھر اس کوتاہی کا تدارک کرنا چاہیئے اور بڑی عاجزی اور زاری سے حق تعالی کی جناب کی طرف متوجہ ہو کر اس ظلمت کے دور ہونے کی دعا مانگنی چاہیئے اور جس شیخ سے ذکر سیکھا ہے اسی کو وسیلہ بنانا چاہیئے۔ والله سبحانہ الميسر كل عسير حق تعالی ہر مشکل کو آسان کرنے والا ہے۔ والسلام
مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی دفتر اول صفحہ257ناشر ادارہ مجددیہ کراچی