تین سوالوں کے جواب مکتوب نمبر 188دفتر اول

ان مسائل کے حل میں جو پوچھے گئے تھے۔ خواجہ  محمدصدیق بدخشی کی طرف لکھا ہے۔ 

میرے عزیز بھائی کا مکتوب مرغوب پہنچا۔ تین امور کی نسبت آپ نے دریافت کیا تھا۔ 

اے محبت کے نشان والے ۔ مرتبہ قلب میں بعض لطائف کا پوشیدہ رہنا لطائف پر ہی موقوف ہے جو قلب  کے ضمن میں ہے نہ ان لطائف پر جو قلب کے ماسوامتحقق ہیں کیونکہ مرتبہ قلب میں ان کا پوشیدہ ہونا کچھ معنی نہیں رکھتا۔ 

دوسرا یہ کہ اس شخص کو جس کی استعدادمرتبہ روح یا قلب تک ہے۔ صاحب  تصرف پیر   اس کو اونچے درجے تک پہنچا سکتا ہے۔ لیکن یہاں ایک ایسا باریک نکتہ ہے جو روبرو  بات چیت سے تعلق رکھتا ہے جس کا بذریعہ تحریر بیان کرنا مشکل ہے۔ 

تیسرا یہ کہ جب ظاہر باطن کے رنگ میں اور باطن ظاہر کے رنگ میں رنگا جائے ۔ تو پھر کیا مشکل ہے کہ ظاہر کے احکام باطن میں اور باطن کے احوال ظاہر میں پیدا ہو جائیں۔ والسلام۔ 

مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی دفتر اول(حصہ دوم) صفحہ43ناشر ادارہ مجددیہ کراچی


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں