سفارش کی یادہانی مکتوب نمبر 20دفتر اول

 یہ  بھی بعض حاجت مندوں کی سفارش میں اپنے پیر بزرگوار کی خدمت میں لکھا ہے۔

خادم حقیر  کی یہ گزارش ہے کہ دوبارہ حبیب اللہ سرہندی کی والدہ اور اس کی بیوی اور دوسرے بزرگوں کے وظائف کے بارے میں جو عریضہ کے ضمن میں لکھے ہوئے ہیں حضور کے بلند درگاہ کے خادموں کو تکلیف دیتا ہے۔ اگر مذکورہ بالا اشخاص کے وظائف کا روپیہ دہلی میں آیا ہوا ہو۔ مولانا علی کو حکم فرمائیں کہ ان لوگوں کی تسلی کر دیں۔ بعض بطریق وکالت کے اور بعض بطریق اصالت کے آتے ہیں اور اور اگر مبلغات نہ آئے ہوئے ہوں تو مذکورہ بالا اشخاص زنده اور موجود ہیں۔ پروانوں کے درست کرنے کی التماس کرتے ہیں زیادہ لکھنا گستاخی ہے۔

مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی دفتر اول صفحہ88 ناشر ادارہ مجددیہ کراچی


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں