تسوف یعنی سوف افعل کہنے سے منع کرنے میں ملا محمد صدیق کی طرف لکھا ہے
حق تعالیٰ سید المرسلین ﷺکے طفیل قرب کے درجوں میں بے اندازہ عروج کرامت فرمائے ۔ اے محبت کے نشان والے(صوفیاء کا مقولہ ہے) اَلْوَقْتَ سَيْفٌ قَاطِعٌ وقت کاٹنے والی تلوار ہے۔ معلوم نہیں کل تک فرصت دیں یا نہ دیں۔ ضروری کام آج ہی کرنا چا ہیئے اور غیر ضروری کام کوکل پرڈالنا چکا ہے۔ عقل کا حکم یہی ہے ۔ عقل معاش(دنیاوی) کا نہیں بلکہ عقل معاد(آخرت)کا ۔ اس سے زیادہ کیا لکھا جائے ۔ والسلام
مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی دفتر اول صفحہ323ناشر ادارہ مجددیہ کراچی