سید المرسلین اور خلفائے راشدین کی متابعت مکتوب نمبر 25دفتر اول

 حضرت سید المرسلین علیہ الصلوة والسلام اور خلفائے راشدین رضوان اللہ تعالی عنہم اجمعین کی متابعت پر ترغیب دینے کے بیان میں۔ خواجہ جہان کی طرف لکھا ہے۔

الله تعالی آپ کے دل کو سلامت رکھے اور آپ کے سینے کو کھولے اور آپ کے نفس کو پاک کرے اور آپ کے بدن کے چمڑے کونرم کرے۔ یہ سب کچھ بلکہ روح اور سر اورخفی کے اور اخفی کے تمام کمالات حضرت سید المرسلین ﷺکی تابعداری پر وابستہ ہیں ۔ پس آپ کو چاہئے کہ نبی ﷺکی متابعت اور ان کے خلفائے راشدین ہادین مہدین کی متاعبت کو لازم پکڑیں کیونکہ وہ ہدایت کے ستارے اور ولایت کے آفتاب ہیں۔ پس جس شخص کو ان کی تابعداری کا شرف حاصل ہوافَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا (وہ دونوں جہان میں بڑھ کر کامیاب ہوا اور جوان کی مخالفت پر پیدا ہوا فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالًا بَعِيدًا وہ سخت گمراہ ہو گیا۔

بقیہ مضمون یہ ہے کہ شیخ سلطان مرحوم( مجدد پاک کے خسر) کے دونوں بیٹوں کے لئے گزارہ و معیشت کی بہت تنگی اور نا چاری ہے۔ اس واسطے آنجناب سے التماس ہے کہ ان کی ہرطرح مدد و اعانت کریں کیونکہ آپ اس بات کے لائق ہیں بلکہ خدائے تعالی نے آپ کو تمام لوگوں کی باتوں کو پورا کرنے کی توفیق بخشی ہے۔ الله تعالی آپ کو زیادہ زیادہ توفیق دے اور خیر بہتری کو آپ کا رفیق بنائے۔ والسلام عليكم وعلى ساير من التبع الهدی، آپ کو اور تمام ہدایت کی راہ پر چلنے والوں کو سلام ہو۔

مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی دفتر اول صفحہ103 ناشر ادارہ مجددیہ کراچی


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں