ان دونوں دولتوں کے جمع کرنے یعنی ظاہر کو احکام شرعیہ سے آراستہ کرنے اور باطن کو ماسوائے حق کی گرفتاری سے آزاد کرنے کی ترغیب میں سرداری کے پناہ والے شیخ فرید کی طرف لکھا ہے ۔
حق تعالی آپ کو ظاہری دولت اور باطنی سعادت سے سعادت مند کرے۔ حقیقت میں ظاہری دولت یہ ہے کہ اپنے ظاہر کو شریعت مصطفوی ﷺکے احکام سے آراستہ کیا جائے اور سعادت باطنی یہ ہے کہ باطن کو ماسوائے حق کی گرفتاری سے خلاصی اور آزاد کیا جائے دیکھئے کسی صاحب نصیب کو ان دونوں کرامتوں سے مشرف کرتے ہیں۔
کار این است و غیره ایں ہمہ ہیچ ترجمہ: کام اصلی ہے یہی باقی ہےہیچ
زیادہ لکھنا موجب تکلیف ہے۔ والسلام
مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی دفتر اول صفحہ176 ناشر ادارہ مجددیہ کراچی