ظاہر و باطن کی جمعیت مکتوب نمبر83دفتر اول

ظاہر و باطن کی جمعیت (دل کو طمینان حاصل ہونا) کو شریعت  و حقیقت کے ساتھ جمع کرنے پر ترغیب دینے میں بہادر خان کی طرف لکھا ہے:۔

حق تعالی سید المرسلین ﷺکے طفیل مختلف تعلقات سے نجات بخش کر بالکل اپنی جناب کا گرفتار کرے

۔ ہرچه جز عشق خدائے احسن است گرشگر خوردن بود جان کندن است

 ترجمہ : سوائے عشق حق جو کچھ کہ ہے ہر چند احسن ہے شکر کھانا بھی گر ہووے عذاب جان کندن ہے

ظاہر کو شریعت  روشن سے آراستہ کرنا اور باطن کو ہمیشہ  حق جل شانہ کے ساتھ رکھنا بڑا کام ہے ۔ دیکھئے کس نیک بخت کو ان دو بڑی نعمتوں سے مشرف فرماتے ہیں۔ آج ان دونوں نسبتوں کا جمع کرنا بلکہ صرف ظاہر  شریعت  پر استقامت کرنا بھی بہت مشکل ہے اور سرخ گندھک میں اکسیر سے زیادہ نایاب ہے۔ حق تعالی اپنے کمال کرم سے سید اولین و آخرین ﷺ کی متابعت پر ظاہری باطنی استقامت عطا فرمائے۔

مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی دفتر اول صفحہ247ناشر ادارہ مجددیہ کراچی


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں