لا یعنی عبادات کے چھوڑنے کی ترغیب مکتوب نمبر 123دفتر اول

اس بیان میں نفل کا ادا کرنا خواہ حج کیوں نہ ہو ۔ اگر فرض کے فوت ہو جانے کومستلزم ہے تو وہ لا یعنی میں داخل ہے۔ ملا طاہر بدخشی کی طرف صادر فرمایا ہے: ۔ 

میرے بھائی نیک بخت کالا زال  کاسمہ طاھر عن دنس التعلقات ( کہ اپنے نام کی طرح تعلقات کی آلودگی سے ہمیشہ پاک رہیں) مکتوب مبارک صادر ہوا۔ اے بھائی حدیث میں آیا ہے۔ عَلَامَةُ ‌إعْرَاضِ اللَّهِ تَعَالَى عَنْ عَبْدِهِ ‌اشْتِغَالُهُ بِمَا لَا يَعْنِيهِ بندہ کا بیہودہ باتوں میں مشغول ہونا بندہ کی طرف سے حق تعالیٰ  کے منہ پھیرنے کی علامت ہے۔ فرض کو چھوڑ کر نفل میں مشغول ہونا لایعنی(بیکار) میں داخل ہے۔ پس اپنے احوال کی تفتیش کرنا ضروری ہے تاکہ معلوم ہو جائے کہ وہ کس چیز میں مشغول ہے نفل میں یا فرض میں ۔ ایک نفلی حج کے لئے اتنے ممنوعات کا مرتکب نہ ہونا چاہیئے ۔ اچھی طرح ملاحظہ کریں۔ العاقل تكفيه الإشارة عقلمند کے لئے ایک ہی اشارہ کافی ہے۔ والسلام عليکم و علی رفقائکم آپ پر اور آپ کے دوستوں پر سلام ہو۔ 

مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی دفتر اول صفحہ309ناشر ادارہ مجددیہ کراچی


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں