مبتدی اور منتہی

مبتدی

وہ شخص جو ابھی بالکل آغاز میں ہو ،نوآموز شروع کرنے والا

تصوف میں سیر اللہ کرنے والوں کے راستوں کو پوری قوت عزم کے ساتھ طے کرنے کے عمل کو شروع کرنے والے کو مبتدی کہتے ہیں کیونکہ وہ ان راستوں کے آداب کو ملحوظ رکھتا ہے اور خدمت کے جذبے کے ساتھ ان راستوں کے آغاز و انجام سے باخبر رکھنے والے سے سیکھنے کے لیے خود کو وقف کر دیتا ہے

منتہی

وہ شخص جو علم کی تحصیل پوری کرچکا ہو، انتہا کو پہنچنے وال

مجدد الف ثانی نے مبتدی اور منتہی کا فرق چار طرح بیان فرمایا ہے ہے۔

اول یہ کہ مقتدی بخلاف منتہی کے مخلوق کی طرح دنیا میں پھنسا ہوا ہے
دوم مخلوق کی طرف متوجہ ہونا منتہی کے لئے غیر اختیاری بغیر رغبت کے صرف رضائے حق کی وجہ سے ہے اور مبتدی میں مخلوق کی طرف رجوع ہونا ذاتی اغراض اور اپنی رغبت سے اور اللہ تعالی کی مرضی کے بغیر ہے
سوم مبتدی کو خلق سے روگردانی کر کے حق تعالی کی طرف متوجہ ہونا آسان ہے اور منتہی کے لئے خلق سے روگردانی کرنا محال ہے اور خلق کی طرف متوجہ رہنا اس کے مقام کے لئے لازمی ہے
چہارم یہ کہ مبتدی صاحب حجاب ہوتا ہے اور منتہی سےحجابات دور ہو جاتے ہیں جیسا کہ مکتوبات میں درج ہے


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں