محبوب سبحانی غوث صمدانی ، شہباز لامکانی، حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی قدس سرہ العزیز کی معروف کتاب الفتح الربانی والفیض الرحمانی‘‘باسٹھ (62 ) مواعظ ،متعدد ملفوظات اور فتوحات کا مجموعہ ہے، یہ خطبہ ان کی فتوحات میں سے ہے۔
وعظ کرنے کا خواب میں حکم
حضرت سری سقطی رحمۃ اللہ علیہ حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ سے لوگوں کو وعظ کہنے کے لئے اشارہ فرمایا کرتے تھے، جبکہ حضرت جنید رحمۃ اللہ علیہ انکساری کی وجہ سے وعظ کہنے سے کتراتے ، حضرت جنید رحمۃ اللہ علیہ نے خواب میں نبی کریم ﷺکو دیکھا کہ آپ ﷺانہیں وعظ کہنے کا حکم دے رہے ہیں ، اس کے بعد حضرت سری سقطی رحمۃ اللہ علیہ سے آپ کی ملاقات ہوئی تو حضرت سری سقطی رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت جنید رحمۃ اللہ علیہ سے فرمایا: : جب ہم نے کہا تو ہماری بات نہ مانی ،اب تو رسول اللہ ﷺکا حکم ہو گیا ہے ۔
اے واعظ ! – تجھ پر افسوس! تو لوگوں سے وعظ تو کہتا ہے مگر تیرے اپنے عمل ابھی تک خراب ہیں، گویا تو ایک تکیہ بن گیاہے، سطح زمین پر کوئی ایسا نہیں ہے جس سے میں ڈرتا ہوں اور کوئی امید رکھتا ہوں، میں آسمان وزمین ، اور آخرت میں اللہ کی ذات کے سوا کسی سے خوفزدہ نہیں ہوں اور نہ ہی کوئی امید رکھتا ہوں ۔
فیوض غوث یزدانی ترجمہ الفتح الربانی،صفحہ 631،قادری رضوی کتب خانہ گنج بخش لاہور