حقیقت اور طریقت مکتوب نمبر57دفتر اول

نصیحت کے بارے میں شیخ محمد یوسف کی طرف لکھا ہے۔

حق تعالی اپنے حبیب سید المرسلین ﷺکے طفیل آپ کو بزرگ باپ دادوں کے راستہ پر ثابت قدم رکھے۔ بزرگی آپ کے خاندان میں موروثی ہے۔ اس طرح زندگانی بسر کریں کہ اس وراثت کا استحقاق حاصل ہو۔ اپنے ظاہر کو ظاہر شریعت  سے اور باطن کو باطن شریعت  یعنی حقیقت سے آراستہ پیراستہ رکھیں کیونکہ حقیقت اورطریقت دونوں شریعت  ہی کی حقیقت اور طریقت سے مراد ہیں۔ نہ یہ کہ شریعت  اور ہے اور طریقت و حقیقت کچھ اور ۔ کہ  یہ الحاد اور زندقہ ہے۔ فقیر کا گمان آپ کے حق میں بہت نیک ہے بعض واقعات اس پر شاہد ہیں اور آپ کے والد بزرگوار علیہ الرحمتہ کے سامنے بھی یہ ماجرا ظاہر کیا گیا تھا۔ باقی مقصود یہ ہے کہ شیخ عبدالغنی بہت نیک اور خدا پرست آ دمی ہے۔ اگر آپ کی خدمت میں کسی امر کے لئے رجوع کرے تو اس کے حال پر توجہ فرمائیں۔ والسلام والاکرام ۔

مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی دفتر اول صفحہ186 ناشر ادارہ مجددیہ کراچی


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں