اس بیان میں کہ اس سے بڑھ کر کوئی سعادت ہے کہ خدائے تعالی کے دوست
کسی کو قبول کر لیں۔ پہلوان محمود کی طرف لکھا ہے۔
سلمكم الله تعالی و ثبتکم على جادۃ الشريعة على صاحبها الصلوة والسلام والتحية حق تعالی آپ کو سلامت رکھے اور شریعت کے رستے پر ثابت قدم رکھے۔ میاں شیخ مزمل کا آنا آپ کے خاندان کے لئے مبارک ہے ان کی صحبت کی برکتوں کا کیا بیان ہو سکے اس سے بڑھ کر کیا سعادت ہے کہ خدائے تعالی کے دوست کسی کو قبول کرلیں چہ جائیکہ محبت اور قربت سے ممتاز فرمائیں۔ هُمُ الْقَوْمُ لَا يَشْقَى بِهِمْ جَلِيسُهُمْ یہ دہ لوگ ہیں جن کا ہم نشین بد بخت نہیں ہوتا۔
غرض ان کی محبت کوغنیمت جانیں اور محبت کے آداب کو مدنظر رکھیں۔ تاکہ زیادہ موثر ہو زیادہ کیا لکھے۔ اول و آخر سلام ہو۔ .
مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی دفتر اول صفحہ252ناشر ادارہ مجددیہ کراچی