وقت جوانی غنیمت سمجھیں مکتوب نمبر143دفتر اول

ملا شمس الدین کی طرف لکھا ہے۔ 

اس بیان میں کہ جوانی کے وقت کو غنیمت جانیں اورلہو ولعب میں صرف نہ کریں محب فقراء مولانا شمس الدین کو الله تعالیٰ  توفیق بخشے کہ جوانی کے وقت کو غنیمت جان کر کھیل کود اورلہو و لعب میں صرف نہ کریں اور جوزومویز(اخروٹ و منقی ،معمولی چیزیں) کے عوض ہاتھ سے نہ دیں کہ آخرکار ندامت و پشیمانی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا(اس وقت پشیمانی فائدہ مند نہیں ) اور کچھ فائدہ نہ ملے گا۔ اطلاع دینا شرط ہے پنج وقت نماز کو جماعت سے ادا کریں اور حلال کو حرام سے تمیز کریں۔ عاقبت کی نجات صاحب شریعت  علیہ الصلوۃ والسلام کی تابعداری میں ہے۔ فانی لذتوں اور ہلاک ہونے والی نعمتوں کو منظور نظر نہ رکھیں وَالله سُبْحَانَهُ الْمُوَفِّقُ لِلْخَیْرَاتِ (اللہ تعالیٰ  نیکیوں کی توفیق دینے والا ہے۔ 

مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی دفتر اول صفحہ332ناشر ادارہ مجددیہ کراچی


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں