ایک واقعہ کے استفسار کاحل مکتوب نمبر 271دفتر اول

ایک واقعہ کے استفسار کےحل میں شیخ حسن برکی کی طرف صادر فرمایا ہے:۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ وَسَلَامٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی (اللہ تعالیٰ کی حمد ہے اور اس کے برگزیدہ بندوں پر سلام ہو)میرے معزز بھائی شیخ حسن  ( کہ خدائے تعالیٰ اس کے حال کو اچھا کرے اور اس کو اپنے کمال تک پہنچائے) مکتوب مرغوب پہنچا ۔ وہ واقع جو آپ پر ظاہر ہوا تھا اور آپ نے لکھا تھا اس کا حال واضح ہوا۔ آپ امیدوار ہیں اور جو کچھ آپ کو امر کیا گیا ہے اس کے بجا لانے میں پوری تن دہی کے ساتھ کوشش کریں اور احکام شرعیہ کے بجالانے سےسرموتجاوز نہ کریں اور اہل سنت و جماعت کے عقائد حقہ کے ساتھ اپنے ظاہر و باطن کو آراستہ و پیراستہ رکھیں۔ 

کار این است غیر ایں ہمہ ہیچ ۔اصل کام  ہےیہی باقی سب ہیچ ہے۔

اگر آپ کے والدین پسند کریں اور اخوند و استاد بھی راضی ہوں تو ہندوستان کی سیر کو غنیمت جانیں ۔ والسلام۔ 

مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی دفتر اول صفحہ302 ناشر ادارہ مجددیہ کراچی


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں