ادراک لغت میں کسی بات کا معلوم کرلینا ،کسی شے کا پالینا اور بالغ ہونا ہے اور اصطلاح صوفیہ میں حق سبحانہ و تعالی کو پا لینا ،اس سے مل جانا ادراک کہلاتا ہے اس کی دو قسم ہیں ادراک بسیط او ادراک مرکب
ادراک بسیط یا ادراک مطلق یہ ہے کہ سالک حق سبحانہ کی معرفت میں ایسا مستغرق و محو ہوجائے کہ اسے بندے اور مولا کی اضافی نسبت کا شعور باقی نہ رہے ۔(ہستی حقیقی کے ادراک کا ایک درجہ یا کیفیت)
اور ادراک مرکب یہ ہے کہ سالک کو حق سبحانہ و تعالی کی معرفت بھی حاصل ہو اور اسی اضافی نسبت کا شعور بھی باقی رہے۔
اصطلاحات صوفیہ :خواجہ شاہ محمد عبد الصمد صفحہ 13،مطبوعہ دلی پرنٹنگ ورکس دہلی
اس سے ملتے جلتے الفاط
مدرکہ :وہ جس کا ادراک کیا جاتا ہے
ناقابل ادراک،فہم و ادراک سے باہر