اہل سنت و جماعت کے موافق عقائد مکتوب نمبر 177دفتر اول

 اہل سنت و جماعت شکراللہ تعالیٰ سعیہم کی آرائے صائبہ کے موافق عقائد درست کرنے کی ترغیب میں جمال الدین حسین بدخشی کی طرف لکھاہے: ۔ 

خواجہ جمال الدین حسین جوانی کے وقت کو غنیمت جانیں اور جہاں تک ہو سکے حق تعالیٰ کی رضا مندی میں صرف کریں ۔ یعنی اول لازم ہے کہ اپنے عقائد کو اہل سنت و جماعت شکر اللہ تعالیٰ عنہم کی بے خطا رائوں کے موافق درست کریں۔ دوسرا احکام شرعی فقیہ کے موافق عمل کریں اور تیسرا صوفیہ کرام قدس سرہم کے بلند طریقہ پر سلوک کریں ۔ وَمَنْ وُّفِّقَ لَهَذَا فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا وَمَنْ تَخَلَّفَ عَنْ هَذَا فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالًا بَعِيدًا   جس کو ان سب کی توفیق حاصل ہوگئی وہ دونوں جہان میں بڑا کامیاب ہوگیا اور جو ان سے محروم رہا اس کو بڑا خسارہ حاصل ہوا۔ 

خواجہ محمد صالح کے فرزندوں کی خدمت و تواضع کو بڑی سعادت سمجھیں کیونکہ وہ خدمت حقیقت میں خواجہ مشار الیہ کی مدد و اعانت ہے جو خدائے تعالیٰ کے مقبولوں میں سے ہے۔ 

دادیم تر از گنج مقصود ونشاں : ترجمہ: تجھے گنج مقصود بتلایا ہم نے والسلام 

مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی دفتر اول(حصہ دوم) صفحہ30ناشر ادارہ مجددیہ کراچی


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں