بڑھاپے میں امید و رجاء مکتوب نمبر88دفتر اول

اس بیان میں کہ اس سے بڑھ کر اور کونسی نعمت ہے کہ کسی شخص نے ایمان و صلاح

کے ساتھ اپنے سیاہ بالوں کو سفید کیا ہو اور جوانی میں اس پر خوف غالب ہو اور بڑھاپے میں امید و رجاء پہلوان محمود کی طرف لکھا ہے۔

یہ کس قدر اعلی نعمت ہے کہ کوئی شخص ایمان اور نیکی کے ساتھ اپنے سیاہ بالوں کو سفید کرلے۔ حدیث نبوی ﷺمیں ہے۔ ‌‌‌مَنْ ‌شَابَ شَيْبَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ كَانَتْ لَهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِجو اسلام میں بوڑھا ہواوہ بخشا جائے گا امید کی جانب کوترجیح  دیں اور معرفت کا ظن غالب کریں کہ جوانی میں خوف زیادہ درکار ہے اور پیری میں رجاء زیاده غالب چاہیئے۔ والسلام اولا وآخرا

مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی دفتر اول صفحہ253ناشر ادارہ مجددیہ کراچی


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں