حاجتمندوں کی سفارش مکتوب نمبر19دفتر اول

بعض حاجتمندوں کی سفارش میں اپنے پیر بزرگوار کی خدمت میں لکھا ہے

خادم فقیر کی عرض ہے کہ لشکر(فوج سے تعلق رکھنے والے ) سے ایک شخص نے آ کر بیان کیا کہ دہلی اور سر ہند کے وظیفہ دار فقرا کا رو پیہ گزشتہ فصل خریفہ(موسم خزاں کی فصل) کی بابت حضور کے بلند درگاہ کے ملازموں کے حوالہ ہوا ہے تاکہ حق ثابت کرنے کے بعدحق داروں کو پہنچا دیں۔ اس لئے گستاخی کی گئی ہے کہ ہزار تنکہ(سکہ رائج الوقت  چاہےسونے کا ہو چاندی کا یا تانبے کا) فصلانہ(ایک فیس جو قاضی کو دی جاتی تھی۔ اب پٹواری وغیرہ فصل کے موقع پر لیتے ہیں) شیخ ابوالحسن حافظ واہل علم کے نام اور ہزار تنکہ فصلانہ شیخ  شاہ محمد  حافظ کے نام – نواب شیخ کی سرکار سے مقرر ہے۔ دونوں مذکورہ بالا اشخاص  زندہ و موجود ہیں۔ اس میں کچھ شبہ  نہیں اور انہوں نے اپنے کسی معتبر آدمی کو بھیجا ہے۔ اگر خبر مذکورہ سچی ہو تو ان دونوں مذکورہ  اشخاص کاروپیہ حامل عریضہ ہذا کے حوالہ کردیں یہ دونوں شخص سرہند میں موجود ہیں۔

مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی دفتر اول صفحہ88 ناشر ادارہ مجددیہ کراچی


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں