ساتواں مراقبہ:نیت مراقبہ وقوف قالبی

نیت مراقبہ وقوف قالبی

..فیض می آید از ذات بیچون بلطیفہ قالبی من بواسطہ پیران کبار رحمۃاللہ علیہم اجمعین

ذات باری تعالیٰ  کی طرف سے عظیم مرشدین گرامی   اللہ تعالیٰ ان پر رحمتیں نازل فرمائےکے وسیلہ جلیلہ  سے  میرے لطیفہ قالبی  میں فیض  آتا ہے۔

تشریح

یہ مراقبہ وقوف قالبی ہے ساتوں مراقبہ یہ ہے کہ اپنے شیخ کے حکم کے مطابق جتنے دنوں کی لئے  ارشاد ہو اتنے دن کو مخصوص کرے

قالبی انسانی جسم کو کہتے ہیں  جو چار چیزوں سے مرکب ہے آگ پانی ہوا اور مٹی سے ان سب کا تزکیہ ہوتا ہے  اس لئے اس کو سلطان الاذکار بھی کہتے ہیں ہیئت وحدانی(لطائف عالم امرعالم  خلق بعد تصفیه قلب تحلیه روح تخلیہ سر فنا و بقا خفی اخفی و تزکیه نفس و طهارت عناصرار بعہ مجموعی طور پر ایک خاص صورت و حالت اختیار کر لیتے ہیں۔ اس کو ہیئت وحدانی کہا جاتا ہے۔)  سب لطائف کو اکٹھا کر کے جب ایک لطیفہ بنایا جاتا ہے تو سالک کے ہر رگ وپے اور ہر بن و مو سے ذکر جاری ہوتا ہے یہ لطیفہ قالبی ہوتا ہے اس لطیفہ کےذاکر ہونے سے پورا جسم ذاکر ہوجاتا ہے

لطائف کی صفائی

سالک کے لطائف صاف ہونے کی بہت سی علامتیں ہیں ان میں سے اسے تین بڑی اور قابل ذکر ہیں

  ، اطاعت و عبادت کے لئے سالک سست و کاہلی  نہ محسوس کرے اور گنابوں کی رغبت اس کے دل سے مٹ جائے 

بلا قصد و ارادہ سالک کے لطائف ذاکر پائے جائیں اور ان میں سالک کو نور ا لہی کا مشاہدہ بھی ہو 

سالک کو اپنے لطائف سے ذکر الہی کی آواز سنائی دے اور وسواس و خطرات سے قلب پاک وصاف ہو جائے ۔

اور محبت الہی اور جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع واطاعت مرغوب ہو جائے بہ علامات سالک کے لطائف صاف ہونے کی ہیں جب یہ ساتوں لطائف جاری ہو جاتے ہیں تو سالک کی غفلت ہمیشہ کے لئے دور ہو جاتی ہے اور طاعات و عبادات کی بجا آوری میں کسی قسم کا تغافل وتساہل ہونے نہیں پاتا بلکہ ان کی جانب رغبت زیادہ بڑھ جاتی ہے


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں