عقائد کی درستی اور اعمال صالحہ مکتوب نمبر 94دفتر اول

اس بیان میں کہ آدمی  کو عقائد کی درستی اور اعمال صالحہ کے بجالانے سے چارہ نہیں ہے تا کہ ان دو پروں کے ساتھ عالم حقیقت کی طرف اڑے۔ خضر خاں لودھی کی طرف لکھا ہے۔

حق تعالی شریعت  مصطفی ﷺکے راستہ پر استقامت فرمائے جو کچھ ضروری ہے یہ ہے کہ اول فرقہ ناجیہ اہلسنت و جماعت کے عقائد کے موافق اپنے عقائد کو درست کریں اور پھر احکام فقہی ازقسم فرض و سنت و واجب ومستحب و حلال و حرام مکروہ مشتبہ جاننے کے بعد ان کے موافق عمل بجالا ئیں جب یہ اعتقادی اورعملی دو پر حاصل ہو گئے اور خداوند تعالی کی توفیق نے مدد کی تو عالم حقیقت کی طرف پرواز کر سکتے ہیں ورنہ ان دو بازؤوں کے حاصل ہونے کے بغیر عالم حقیقت تک پہنچنا محال ہے۔

محال است سعدی کے راہ صفا تواں رفت جز درپے مصطفی

ترجمه: اطاعت نہ ہو جب تک مصطفی کی بھی حاصل نہ ہو دولت صفا کی ثبتنا الله سبحانہ وإياكم على متابعته عليه وعلى اله الصلوة والسلام اللہ تعالی ہم اور آپ کوحضرت  محمدﷺ کی متابعت پر ثابت قدم رکھے۔

مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی دفتر اول صفحہ258ناشر ادارہ مجددیہ کراچی


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں