مراتب کلیہ

 مراتب کلیہ چھ ہیں

حضرات صوفیہ کی اصطلاح میں تنزل حق کے چھ مرتبے مقرر ہیں جنہیں مراتب کلیہ  مراتب ستہ بھی کہتے ہیں

اول احد تیہ جس میں صرف اعتبار ذات ہے اس کو عالم غیب بھی کہتے ہیں۔ بعض مرتبہ اول وحدت کو کہتے ہیں جو تعین اول ہے، برزخ کبری اور قابلیت محض ہے۔

احدیت وہ مرتبہ ہے جہاں صرف اللہ کی ذات کا اعتبار ہوتا ہے۔ اس مرتبے میں اللہ کی ذات کی وحدانیت اور اس کی صفات کی نفی کی جاتی ہے۔ اسے عالم غیب بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں کسی مخلوق یا صفات کا ظہور نہیں ہوتا۔

مرتبہ ثانی واحدیت کو کہتے ہیں جس میں ذات تفصیلا اسما کا بھی اعتبار ہے۔

واحدیت وہ مرتبہ ہے جہاں اللہ کی صفات کا ظہور ہوتا ہے۔ اس مرتبے میں اللہ کی صفات کا تفصیلی بیان ہوتا ہے اور یہ صفات اللہ کی ذات کے ساتھ وابستہ ہوتی ہیں۔

مرتبہ ثالث ارواح مجردہ ہیں جس میں عقول عالیہ اور اروح انسانیہ ہیں۔

عالم ارواح وہ مرتبہ ہے جہاں ارواح کا ظہور ہوتا ہے۔ یہ ارواح اللہ کی تخلیق ہیں اور ان کا تعلق عالم غیب سے ہے۔ اس مرتبے میں ارواح کی حقیقت اور ان کے مراتب کا بیان ہوتا ہے۔

مرتبہ رابع ملکوت ہے جس میں نفوس سماویہ اور انسان یہ ہیں اس کو عالم مثال بھی کہتے ہیں۔

عالم مثال وہ مرتبہ ہے جہاں مثالی صورتوں کا ظہور ہوتا ہے۔ یہ صورتیں عالم ارواح اور عالم اجسام کے درمیان واسطہ کا کام کرتی ہیں۔ اس مرتبے میں مثالی صورتوں کی حقیقت اور ان کے مراتب کا بیان ہوتا ہے۔

مرتبہ خامس عالم ملکوت ہے کہ عالم اجسام اور عالم اعراض ہے اس کو عالم شہادت بھی کہتے ہیں۔

عالم اجسام وہ مرتبہ ہے جہاں جسمانی صورتوں کا ظہور ہوتا ہے۔ یہ صورتیں مادی دنیا میں موجود ہوتی ہیں اور ان کا تعلق عالم مثال سے ہے۔ اس مرتبے میں جسمانی صورتوں کی حقیقت اور ان کے مراتب کا بیان ہوتا ہے۔

اور مرتبہ سادس عالم انسان کا مل ہے جو تمام مراتب کا جامع ہے۔

عالم انسان کامل وہ مرتبہ ہے جو تمام مراتب کا جامع ہے۔ یہ مرتبہ حقیقت محمدیہ کا مظہر ہے اور انسان کامل کو تمام مراتب کا جامع سمجھا جاتا ہے۔ اس مرتبے میں انسان کامل کی حقیقت اور اس کے مراتب کا بیان ہوتا ہے.

(1)مرتبہ وحدت یعنی تعین اول حقیقت محمدیہ –

(2) مرتبه احدیت

 عالم ارواح  (3)

عالم مثال (4)

عالم ملک جس کو عالم اجسام عالم شہادت بھی کہتے ہیں (5)

(6) عالم انسان کامل

یہ جامع ہے جمیع مراتب کا بعض صوفیاء اس طرح چھ گنتے ہیں کہ

(1) مرتب اول ذات احدیت

(2) مرتبہ ثانی و حدت

(3) مرتبه واحدیت

(4) عالم ارواح

 (5) عالم مثال

(6) عالم اجسام

تنزلات ستہ بھی ان کو کہتے ہیں۔   اور بعض کہتے ہیں کہ  (1) مرتبہ ذات احدیت (2) مرتبہ حضرت واحدیت (3) مرتبہ ارواح مجرده (4) مرتبه نفوس عامله که عالم ملکوت و عالم مثال ہے(5) عالم ملک عالم شہادت ہے ( 6) مرتبہ کون جامع یعنی انسان کامل اور مرتبہ وحدت کو احدیت میں شمار کیا ہے

 بعض صوفیاء فرماتے ہیں کہ مراتب کلیہ آٹھ میں (1)، عالم  ملک (2)عالم ملکوت (3) عالم جبروت (4) عالم اعیان ثابتہ(5)اسماء الہیہ(6)صفات سبحانیہ (7)مرتبہ وحدت (8)ذات احدیت


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں