نیت مراقبہ وقوف اخفی
فیض می آید از ذات بیچون بلطیفہ اخفی من بواسطہ پیران کبار رحمۃاللہ علیہم اجمعین
ذات باری تعالیٰ کی طرف سے عظیم مرشدین گرامی اللہ تعالیٰ ان پر رحمتیں نازل فرمائےکے وسیلہ جلیلہ سے میرے لطیفہ اخفیٰ میں فیض آتا ہے۔
تشریح
یہ مراقبہ وقوف اخفی ہے پانچواںا مراقبہ یہ ہے کہ اپنے شیخ کے حکم کے مطابق جتنے دنوں کی لئے ارشاد ہو اتنے دن کو مخصوص کرے
اس لطیفہ میں شان جامع کا فیض ملتا ہے یہاں تمام فیوض مجتمع ہوتے ہیں یعنی صفات فعلیہ صفات ذاتیہ صفات سلبیہ شیونات و اعتبارات سب کا
لطیفہ اخفی سے مراد ذات بحت (خالص ذات)مرتبہ ہویت ہے اسی ذات کی توصیف میں سبوح قدوس فرمایا گیا ہے الله الصمد بھی اور اسی کو وراء الوراء ثم وراء کہا جاتا ہے اور یہی ذات صفات و اعتبارات سے مبرا اور قید اطلاق سے منزہ ہے بہ وہ ذات قدسی ہے جس کے متعلق خود ارشاد باری ہے الا انه بكل شئ محیط اس لطیفہ کے نور کا رنگ سبز ہے ۔