اللہ کی محکوم

محبوب سبحانی غوث صمدانی ، شہباز لامکانی، حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی قدس سرہ العزیز کی معروف کتاب الفتح الربانی والفیض الرحمانی‘‘باسٹھ (62 ) مواعظ ،متعدد ملفوظات اور فتوحات کا مجموعہ ہے، یہ خطبہ ان کے ملفوظات میں سے ہے۔

سب چیز یں اللہ کا شکر اور اس کا گروہ ہیں:

اے مردہ دلو! میرے پاس تمہارا بیٹھنا کس کام کا ہے!

اے دنیا اور بادشاہوں کے بندو! .

 اے امیروں کے غلاموا اے گرانی وارزانی کے بندو!

تم پر افسوس ہے ۔ اگر گندم کے ایک دانے کی قیمت ایک دینار تک پہنچ جائے تو بھی صاحب ایمان کو کچھ پرواہ نہ ہو گی، نہ اس کا رزق اسے اس کے یقین کی قوت کی وجہ سے اور نہ اللہ پر بھروسے کی وجہ سے اسے فکر میں ڈالتا ہے۔ اے مخاطب! تو اپنے آپ کو مسلمانوں میں سے شمار نہ کر ، یہاں سے ہٹ جا، دور ہو جا،  سب چیز یں اللہ کا شکر اور اس کا گروہ ہیں، مخلوق سے منہ پھیر ناحق ہے اور خالق کے ساتھ مشغول ہونا ، بہت زیادہ اور بڑاحق ہے، میرا نہیں خیال کہ میرے کہے کو تم سمجھوگے تمہیں چاہئیے کہ توحید کی دلیلیں سمجھو اور صدیقین اور اولیاء کی باتوں پر دھیان دو اور انہیں سنو، ان کی باتیں وحی الہی کی طرح ہیں، وہ اللہ کی طرف سے اس کے حکم سے بولتے ہیں، اللہ تعالی انہیں کمینے عوام کے حکموں سے مختلف اور الگ تھلگ خاص حکم دیا کرتا ہے، ان کی باتیں عوام کی سی نہیں ہوتیں ۔۔۔۔۔ تو سراپا ہوس ہے، کتابوں سے جمع کر کے وعظ کہتا ہے۔۔۔۔ – اگر تیری کتاب ضائع ہوگئی تو کیا کرے گا ، یا تیری کتابوں میں آگ لگ جائے تو کیا کرے گا ، یاوہ چراغ بجھ جائے جس سے تو کتاب دیکھتا ہے، تو کیا کرے گا ، – جب تیرا گھراٹوٹ جائے اور اس میں جو پانی ہے، بہہ جاۓ تو بتا کیا کرے گا ، – تیری انگیٹھی اور کو ئلے اور دیا سلائی اور چشمہ کہاں ہے جس سے تو کام لے گا۔ جو بندہ سیکھتا ہے اور اس پر اخلاص کے ساتھ عمل کرتا ہے تو نورالہی اس کے دل میں چقماق اور چشمہ بن جاتا ہے، جس سے وہ خود اور دوسرے روشنی حاصل کرتے ہیں۔ اے شور وغل مچانے والو! اے نغموں اور خواہشوں کے ہاتھوں سے جمع کردہ کتابوں کے تابعدارو!

تم پر افسوس ہے کہ تم خاص لوگوں سے جھگڑ تے ہو تم شکست کھاؤ گے اور ہلاک ہو جاؤ گے اور اپنی مراد کو نہ پہنچ سکو گے۔۔۔ تمہاری کوششوں سے تقدیر اور علم از لی میں کیسے تبد یلی آ سکتی ہے، تم مؤمن ومسلمان بنو، کیا تم نے یہ ارشاد باری نہیں سنا:

الَّذِينَ آمَنُوا بِآيَاتِنَا ‌وَكَانُوا ‌مُسْلِمِينَ

وہی جنتی ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاۓ اور مسلمان ہوۓ‘‘۔

فیوض غوث یزدانی ترجمہ الفتح الربانی،صفحہ 628،قادری رضوی کتب خانہ گنج بخش لاہور


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں