بعض اوراد کی اجازت مانگنا مکتوب نمبر199دفتر اول

ورد اور مشغول کے قبول فرمانے میں جس کی طلب کی گئی تھی ملامحمد امین کابلی کی طرف لکھاہے: ۔ 

مبارک خط جو محبت و اخلاص کی زیادتی سے بھرا ہوا اور دوستی و خلوص پر شامل تھا پہنچا اور خوشی کا باعث ہوا۔ حق تعالیٰ آپ کو عافیت بخشے۔ آپ نے چونکہ کسی ورد کی طلب ظاہر کی تھی اس لئے برادر سعادت مند مولانا محمد صدیق کو بھیجا گیا ہے تا کہ اس طریقہ علیہ کے ذکر میں آپ کو مشغول کریں اور جو کچھ فرمائیں اس کے بجالانے میں بڑی کوشش کریں ۔ امید ہے کہ بہت فائدے حاصل ہونگے چونکہ ذکر کی تلقین کرنا صرف لکھنے میں سے کافی نہ تھا اور حضور اور صحبت سے تعلق رکھتا تھا۔ اس لئے برادر مذکور(مولانا محمد صدیق) کوبھیجنے کی تکلیف دی گئی ہے ۔ والسلام۔ 

مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی دفتر اول(حصہ دوم) صفحہ60ناشر ادارہ مجددیہ کراچی


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں