نیت مراقبہ محبت دوم
فیض می آید از ذات بیچون کہ اصل اصل اصل اسماء و صفات است کہ دوست می دارد مرا و من دوست می دارم اورا بمفهوم این آیۃ کریمہ. یُحِبُّھُمْ وَ یُحِبُّوْنَہُ. خاص بلطیفہ نفسی من بواسطہ پیران کبار رحمۃاللہ علیہم اجمعین
ذات باری تعالیٰ کی طرف سے جو کہ اصل اصل اصلِ اسماء و صفات ہے اور اس آیہ کریمہ کے مطابق(وہ اس سے محبت رکھتے ہیں اور وہ ان سے محبت رکھتا ہے ) مجھے دوست رکھتی ہے اور میں اسے دوست رکھتا ہوں عظیم مرشدین گرامی اللہ تعالیٰ ان پر رحمتیں نازل فرمائےکے وسیلہ جلیلہ سے میرے خاص لطیفہ نفسی میں فیض آتا ہے۔
تشریح
قوس( ) جواصل یا بطون ہے دائرہ ثالث( ) کا اس میں بھی سا لک مراقبہ محبت بمفہوم آیت شریفہ یُحِبُّھُمْ وَ یُحِبُّوْنَہُ دوست رکھتے ہیں ہم اللہ تعالی کو اور وہ دوست رکھتا ہے ہم کو، اس طرح کرتا ہے کہ اس ذات پاک سے جو قوس ولایت کبری کا منشاء ہے بواسطہ لطیفہ نفسی مع دوائر ثلاثہ وقوس حضرت پیرومرشد فیض آ تا ہے ۔ اس مراقبہ میں سالک کا لطیفہ نفس مع دوائر ثلاثہ و قوس ولطا ئف خمسہ عالم امر مورد فیض ہیں
اس مرتبہ میں سالک کو نسبت حبیت اتم و اکمل حاصل ہوتی ہے اور یہ مقام عالم ارواح سے تعلق رکھتا ہے چونکہ عالم ارواح میں آنحضور صلی اللہ علیہ سلم کا اسم مبارک احمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے اس لئے اس مراقبہ میں سالک مقام محبوبیت احمدی صلی اللہ علیہ وسلم سے مناسبت پیدا کرکے ذات باری سے فیض حاصل کرتا ہے۔
یہ تینوں دوائر جو ایک دوسرے کے اصولی یا بطون میں در حقیقت حق سبحانہ تعالے کے ان اعتبارات سے تعلق رکھتے ہیں جو شئونات وصفات کے مبادی ہیں یہ قوس نفس کا وہ مقام ہے جو نفس مطمئنہ کے بعد حاصل ہوتا ہے جس کو نفس رحمانیہ سے تعبیر فرمایا گیا ہے
مراقبات ولایت کبری جو انبیاء علیہم السلام کی ولایت ہے اس میں تین دوائر اور ایک قوس ہیں تین دواثر مراتب نفس لوامہ، مطمئنه(ﺍﻭﻟﯿﺎﺀ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﺎ ﻧﻔﺲ ﮨﮯ ﯾﮩﯽ ﻭﻻﯾﺖ ﺻﻐﺮﯼٰ ﮐﺎ ﻣﻘﺎﻡ ﮨﮯ) ، ملہمہایسا نفس جس پر الہام کیا جائے) مراد ہیں۔ قوس سے یہ رمز ظاہر ہوتا ہے کہ قوس تحتانی سے مراد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نفس مبارک ہے۔ شب معراج میں جب کہ آپ کو کمال قرب و وصال باری تعالٰی نصیب ہوا تو قوس فوقانی کی تکمیل ہو کر دائرہ مکمل بن گیا۔ یہ مقام حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نفس مبارک ہی کا ہے جہاں آپ کو بدرجہ کمال قرب و وصال خداوندی نصیب ہوا جیسا کہ قرآن مجید میں ارشاد ہوا ہے . ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّى فَكَانَ قابَ قوْسيْنِ أَوْ أَدْنَى
سیر ولایت، کبری کے پورے ہونے کی یہ علامت ہے کہ اس وقت تک حصول فیوض وبرکات کا جو احساس سالک کو دماغ سے ہوتا تھا وہ اب سینہ سے متعلق ہو جاتا ہے اس لئے اس مرتبہ میں انشراح صدر نصیب ہوتا ہے اورقضاوقدر کے احکام بلاچوں وچرا قابل قبول ہو جاتے ہیں اور سالک مقام رضا کی طرف سرعت کے ساتھ خروج کرتا ہے۔
دوائر ثلاثہ کےمراقبات میں اس کی مشق کرائی جاتی ہے کہ غیر اللہ کی محبت دل سے دور کردے وہ ذات محبت اختیاری میں غیر کی شرکت پسند نہیں کرتی کیونکہ یہ شرک فی المحبت ہے۔
دائرہ محبت اول ،
يُحِبُّهُمْ وَ يُحِبُّونَهُ (المائدہ:54)
اللہ ان سے محبت کرتے ہیں اور وہ اللہ سے محبت کرتے ہیں ۔
اصل دائرہ اسمائے صفات میں سے اوپر نفس میرے کے۔”
دائرہ محبت دوم ،
اصل ، اصل دائرہ اسمائے صفات میں سے اوپر نفس میرے کے۔”
دائرہ محبت سوم ،
اصل ،اصل ، اصل دائرہ اسمائے صفات میں سے اوپر نفس میرے کے۔”