جوانی بیہودہ کاموں میں برباد نہ ہومکتوب نمبر 179دفتر اول

 نصیحت کے بارے میں میر عبدالله بن میر نعمان کی طرف لکھا ہے: اللہ تعالیٰ میرے فرزند عزیز کو اپنے نام کی طرح بندہ بنے کی توفیق بخشے۔ 

میرے فرزند ! (اول یہ کہ)موسم جوانی کی غنیمت جان کر علوم شرعی کے حاصل کرنے اور ان علوم کے مطابق عمل کرنے میں مشغول رہیں اور کوشش کریں کہ یہ قیمتی عمر بیہودہ باتوں میں صرف نہ ہو جائے اور کھیل کود میں برباد نہ ہو جائے۔ 

دوسری بات یہ کہ تمہارے والد بزرگوار چند روز تک تم سے ملیں گے ۔ انشاء اللہ تعالیٰ ۔ ان کے پہنچنے کے متعلقین کی اچھی طرح خبر رکھیں۔ 

پدر خویش باش اگر مردی ترجمہ:اگر تو مرد ہے باپ اپنا آپ ہی بن جا والسلام۔ 

مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی دفتر اول(حصہ دوم) صفحہ31ناشر ادارہ مجددیہ کراچی


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں