عمدہ چیز محبت و اخلاص مکتوب نمبر141دفتر اول

اس بیان میں کہ اس کام میں عمدہ چیز محبت و اخلاص ہے۔ ملا محمدقلیج کی طرف لکھا ہے۔ 

حق تعالیٰ  سید المرسلین ﷺ کے طفیل درجات عطا فرمائے ۔ احوال قلبی کی نسبت آپ نے بھی کچھ نہیں لکھا کہ کیا حال ہے۔ کبھی کبھی اس بارے میں لکھتے رہا کریں کہ غائبانہ توجہ کا باعث ہو۔ اس کام(راہ سلوک) میں عمدہ چیز محبت و اخلاص ہے۔ اگر اس وقت ترقی مفہوم نہیں ہوتی تو کچھ غم نہیں جب اخلاص پر استقامت حاصل  ہے تو امید ہے کہ سالوں کا کام گھڑیوں میں میسر ہوجائے گا۔ والسلام۔ 

مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی دفتر اول صفحہ330ناشر ادارہ مجددیہ کراچی


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں