غائبانہ دعا مکتوب نمبر55دفتر اول

محبت کے ظاہر کرنے میں سیادت پناہ شیخ عبدالوہاب کی طرف لکھا ہے۔

کچھ مدت سے فقیر کے دل میں آپ کے ملازموں(یعنی آپ) کی نسبت محبت پیدا ہوگئی ہے۔ یہ اس  رابطہ و تعلق سے الگ ہے جو پہلےثابت تھا اسی واسطے آپ کے حق میں غائبانہ دعا میں مشغول ہے اور جب سرور کائنات اور فخرموجودات ﷺنے فرمایا ہے کہ إِذا ‌أحب ‌أَخَاهُ أحدكُم فليعلمه إِيَّاه: جوشخص اپنے بھائی کو دوست رکھے تو اسے چاہیئے کہ اس کوبتلا دے ۔ اس لئے اپنی محبت کا ظاہر کرنا بہتر اور مناسب جانا اور اس محبت سے جوآنحضرت ﷺکے رشتہ داروں کے ساتھ پیدا ہوگئی ہے۔ بڑی امید لگ رہی ہے حق تعالی اپنے حبیب سید البشر ﷺکے طفیل ان کی محبت پر استقامت عطا فرمائے۔

مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی دفتر اول صفحہ186 ناشر ادارہ مجددیہ کراچی


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں