مطلوبیت کے لائق صرف اللہ ہےمکتوب نمبر150دفتر اول

 اس بیان میں کہ مطلوبیت کے لائق سوائے حضرت واجب الوجود تعالیٰ  و تقدس کے اور کوئی نہیں ہے۔ خواجہ محمد قاسم کی طرف لکھا ہے۔ 

میرے بھائی خواجہ محمد قاسم کا محبت نامہ پہنچا۔ بہت خوشی ہوئی ۔ دنیاوی حالات کی پراگندگی اور ظاہری احوال کے تفرقہ (انتشار و پراگندگی)  سے دل تنگ نہ ہوں کہ وہ اس لائق نہیں ہیں کیونکہ یہ جہان مقام فنا میں ہے۔ حق تعالیٰ  کی رضامندی میں بسر کرنا چاہیئے۔ اس ضمن میں تنگی ہو یا آسانی مطلوبیت کے لائق واجب الوجود کی ذات پاک کے سوا کچھ نہ جاننا چا ہیئے۔ خاص کر آپ جیسے بزرگ لوگوں کے لئے نہایت ہی ضروری ہے۔ باوجود اس کے اگر کسی خدمت کام کے لئے فقیر کو اشارہ کریں تو بڑی احسان مندی ہے۔ اس میں کوشش کی جائے گی ۔ والسلام ۔ 

مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی دفتر اول صفحہ339ناشر ادارہ مجددیہ کراچی


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں