ولایت خاصہ کا مشرف ہونامکتوب نمبر 241دفتر اول

بعض یاروں کی ترقی کے بیان میں مولانا عمر صالح کی طرف لکھا ہے:۔ 

میرے سعادت مند بھائی کوحمد وصلوة کے بعد معلوم ہو کہ ان حدود کے احوال حمد کے لائق ہیں اور اس جگہ کے سب یارخوش و خرم ہیں۔ بالخصوص مولانامحمد صدیق ان دنوں میں الله تعالیٰ کی عنایت سے ولایت خاصہ کے ساتھ مشرف ہوئے اور اسم جزئی سے اسم کلی کے ساتھ ملحق ہوئے ۔ باوجود اس کے نظر فوق کی جانب رکھتے ہیں۔ وہاں(فوق) سے نصیب وافر(بہت بڑا حصہ) حاصل کر کے شاید رجوع کی طرف میلان کریں – وَاللَّهُ ‌يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِ مَنْ يَشَاءُ اللہ تعالیٰجس کو چاہتا ہے اپنی رحمت سے خاص کرتا ہے۔ کبھی بھی اپنے اور ان دوستوں کے احوال جو طریقہ میں داخل ہوئے اور ہوتے ہیں ۔ لکھتے رہا کریں اور چند روز اسی جگہ استقامت اختیار کریں۔ والسلام۔ 

مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی دفتر اول صفحہ166 ناشر ادارہ مجددیہ کراچی


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں