کام کا مدار دل پر ہے مکتوب نمبر 39دفتر اول

اس بیان میں کے کام کا مدار دل پر ہے۔نرے ظاہری عملوں اور رسمی عبادتوں سے کچھ نہیں ہوتا ۔ وغیرہ وغیرہ کے بیان میں شیخ محمد خیری کی طرف لکھا ہے۔

حق تعالی سید البشر ﷺکی طفیل جوکجی چشم سے پاک ہیں اپنے غیر کی طرف سے ہٹانے اور اپنی پاک جناب کی طرف توجہ عنایت فرمائے۔

کام کا مدار دل پر ہے اگر دل حق تعالی کے غیر میں گرفتار ہے تو خراب اور ابتر ہے صرف ظاہری اعمال اور رسمی عبادتوں سے کچھ نہیں ہوسکتا۔ ماسوائے  حق کی طرف توجہ کرنے سے دل کو سلامت رکھنا اور اعمال صالحہ جو بدن سے تعلق رکھتے ہیں اور شریعت  نے جن کے بجالانے کے لئے حکم کیا ہے۔ دونوں درکار ہیں۔ بدنی نیک عملوں کے بجالانے کے بغیر دل کی سلامتی کا دعوی کرنا باطل ہے جس طرح اس جہان میں بدن کے بغیر روح کا ہونا ناممکن ہے ویسے ہی دل کے احوال بدنی نیک  عملوں کے بغیر محال ہیں اس زمانہ میں اکثر ملحد اس قسم کے دعوی کئے بیٹھے ہیں۔

نجانا الله سبحانه عن معتقد اتهم السوء بصدقة حبيبه عليه الصلوة والسلام والتحية حق تعالی اپنے حبیب ﷺکے صدقے ان کے ایسے برے عقائد سے نجات بخشے۔

مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی دفتر اول صفحہ148 ناشر ادارہ مجددیہ کراچی


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں