اللہ تعالیٰ نے انسان کے جسم میں بہت سے حواس ظاہرہ اور باطنہ ودیعت فرمائے ہیں
حواس دو قسم کے ہیں ایک حواس دماغی دوسرے حواس قلبی حوا س دماغی دس ہیں پانچ ظاہری پانچ باطنی
حواس انسانی صرف آلہ ادراک ہیں حقیقی ادراک صرف عقل کرتی ہے حو اس ظاہری یہ ہیں
قوت باصرہ (دیکھنے کی طاقت )
دیکھنے کے قوت ہے اس کا فعل بذریعہ آنکھ سے ہوتا ہے اس قوت سے اشکال(شکلیں) والوان(رنگ) کا ادراک ہوتا ہے
قوت سامعہ (سننے کی طاقت )
سننے کی قوت ہے آواز کا ادراک کرتی ہے اس کا فعل بذریعہ کان کے ہوتا ہے
قوت ذائقہ (چکھنے کی طاقت )
اس سے ہر شے کا مزہ معلوم ہوتا ہے اس کافعل بذریعہ زبان کے ہوتا ہے
قوت لامسہ (ٹٹولنے کی طاقت )
کسی شے کو چھو کر اور مس کر کے اس کی سختی و نرمی چکنا پن اور کھردراپن گرمی اور سردی کے محسوس کرنے کی قوت یہ جسم کی تمام جلد میں ہوتی ہے
قوت شامہ (سونگھنے کی طاقت)
قوت شامہ سے خوشبو اور بدبو کا ادراک ہوتا ہے اس کا فعل ناک کے ذریعے ہوتا ہے
حواسِ ظاہرہ کے ذریعے جو معلومات حاصل ہوتی ہیں انھیں محسوسات اور مشاہدات کہا جاتا ہے۔
“ظاہری حواس” ایک تبصرہ