مناجات غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی

حضرت غوث الثقلین سرتاجِ اولیاء قطب الاقطاب سیدنا و مرشدنا و وسیلتنا سید عبدالقادر جیلانی بغدادی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے آقا و مولا علیہ الصلوات والتسلیمات کی شان میں اس طرح گویا ہیں:
غلام حلقہ بگوشِ رسول و ساداتم زہے نجات نمودن حبیب آیاتم
میں رسول اکرم ﷺ اور جملہ سادات کا دست بستہ غلام ہوں۔ ہماری نجات کے لیے یہ کتنی محبوب نشانیاں موجود ہیں۔
کفایت است ز روحِ رسول و اولادش ہمیشہ در دو جہاں جملہ مهمّاتم
رسالت مآب ﷺ اور آپؐ کی اولاد کی ارواح فتوح، دونوں جہاں کے امور کے لیے اور جملہ مہمات کے لیے کفایت کرنے والی ہیں۔
ز غیر آلِ نبی حاجتے اگر طلبم روا مداری کے از ہزار حاجاتم
اگر میں آلِ نبیؐ کے وسیلہ کے بغیر اپنے پروردگار سے مانگوں تو ایک ہزار حاجتوں میں سے ایک بھی حاجت پوری نہ ہو۔
دلم ز حبِّ محمد پُر است و آلِ مجید گواهِ حالِ منست ایں ہمہ حکایاتم
میرا دل حبِ محمدﷺ اور آپؐ کی برگزیدہ آل کی محبت سے معمور ہے۔ میرا حال اور کیفیت میرے اس فلسفے اور عقیدت پر گواہ ہے۔
چوں ذرّه ذرّه شود ایں تنم بخاکِ لحد تو بشنوی صلوات از جمیع ذرّاتم
جب قبر میں میرا تن خاک میں ذرہ ذرہ ہو جائے گا تو اے دنیا والو! تم میرے جسم کے تمام ذرات خاکی سے صلوٰۃ کی آوازیں سنو گے۔
غلامِ خادمِ خدامِ خاندانِ تو ام ز خادمی تو دانم بود مهاباتم
یا نبی اللہ! میں آپؐ کے خاندان کے خادموں کے خادم کا بھی غلام ہوں۔ مجھے جو یہ عظیم الشان رتبہ ملا ہے وہ اسی غلامی کے باعث ملا ہے۔
سلام گویم و صلوات با تو ہر نفسے قبول کن بکرم ایں سلام و صلواتم
یا نبی اللہ! میں ہر سانس کے ساتھ اور ہر دم آپؐ پر درود و سلام پڑھتا ہوں۔ اسے از راہِ لطف و کرم قبول فرما لیجئے۔
گناه بے حد من بیں تو یا رسول اللّٰه! شفاعتے بکن و محو کن خیالاتم
یا رسول اللہ! میرے گناہ بے حد و حساب ہیں، میں ان پر نادم اور پشیمان ہوں۔ آپ ہی میری شفاعت کیجئے اور میری پریشانیوں کو ختم کیجئے۔
ز ہر کہ بدتر ازو نیست من ازو بترم ندانم اینکہ بتو چوں شور ملاقاتم
میں اپنے آپ کو ہر بدتر انسان سے بھی برا سمجھتا ہوں۔ نادم ہوں کہ آپؐ سے ملاقات پر کس طرح منہ دکھاؤں گا۔
ز نیک و بد ہمہ داند کہ من محمدی ام خلائقے کہ کند گوش بر ملاقاتم
ہر اچھا اور برا آدمی جانتا ہے کہ میں محمدی ہوں۔ رسالت مآب ﷺ کا غلام ہوں۔ اسی لیے ملاقات پر لوگ میری باتوں پر توجہ دیتے ہیں۔
بگوئی محؔی کہ بہرِ نجات می گویند درودِ سرورِ کونین در مناجاتم
اے محی الدین! اپنی مناجاتوں میں تم بھی سرورِ کونینﷺ پر درود و سلام پڑھو، کیونکہ دیگر لوگ بھی مشکلات سے نجات کی خاطر یہی درود ہی پڑھتے ہیں۔
( شرح دیوان غوث اعظم، از محمد علی چراغ)


ٹیگز

اپنا تبصرہ بھیجیں