اس بیان میں کہ اصلی مقصود صاحب شریعت ﷺ کی متابعت خواجہ محمد اشرف کا بلی کی طرف لکھا ہے:
الله تعالیٰ آپ کو حضرت مصطفی علی الصلوة والسلام کی کمال متابعت سے مشرف فرمائے کیونکہ صد یقین کی اصلی غرض اور مقصودیہی ہے اور اس کے سوا سب کچھ جھوٹے وہم اور بے ہودہ خیالات ہیں ۔ حق تعالیٰ آپ کو اور ہم کو ان سے بچائے۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى وَالتَزَمَ مُتَابَعَةَ المُصطَفىٰ عَلَيهِ وَعَليٰ اٰلِہٖ الصَّلَواتُ وَالتَّسلِيمَاتُ دَائِمًا
اور سلام ہو آپ پر اوران لوگوں پر جو ہدایت کے رستہ پر چلے اور جنہوں نے حضرت محمدﷺکی متابعت کو لازم پکڑا۔
مکتوبات حضرت مجدد الف ثانی دفتر اول(حصہ دوم) صفحہ71ناشر ادارہ مجددیہ کراچی